بالی ووڈ

کیٹرینہ-وکی کی شادی: لاکھ پابندیوں کے باوجود فرح خان نے شیئر کر دی ویڈیو

فرح خان نے انسٹاگرام پر جو ’ویڈیو ریل‘ شیئر کی ہے، وہ کسی ہوٹل کے کمرے کا معلوم پڑ رہا ہے، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ’سکس سنسیس ریسورٹ‘ میں ہی بنائی گئی ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

راجستھان کے ہوٹل ’سکس سنسیس فورٹ‘ میں کیٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کو لے کر خوب گہما گہمی ہے۔ لیکن وہاں ایسی سخت پابندیاں ہیں کہ کوئی بھی تصویر یا ویڈیو سامنے نہیں آ پا رہی ہے۔ لیکن ان پابندیوں کے باوجود مشہور و معروف فلمی ہستی فرح خان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کر دی ہے۔ اس ویڈیو میں فرح خان اور مشہور ہدایت کار کرن جوہر رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

Published: undefined

بتایا جا رہا ہے کہ وکی کوشل اور کیٹرینہ کیف نے شادی کی پرائیویسی کا خیال رکھتے ہوئے ہوٹل کا لینڈ لائن بند کرا دیا ہے۔ ساتھ ہی سیکورٹی ٹیم کو موبائل استعمال نہ کرنے کا حکم بھی صادر کر دیا گیا ہے۔ اس طرح کی پابندیوں کے باوجود فرح خان کو ویڈیو پوسٹ کرنے سے نہیں روکا جا سکا۔ فرح اور کرن دونوں ہی کیٹرینہ اور وکی کے قریبی دوستوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ دونوں اس شادی میں شریک ہونے کے لیے شادی کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Published: undefined

فرح خان نے انسٹاگرام پر جو ’ویڈیو ریل‘ شیئر کی ہے، وہ کسی ہوٹل کے کمرے کی معلوم پڑ رہی ہے۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ’سکس سنسیس ریسورٹ‘ میں ہی بنائی گئی ہے۔ ویڈیو میں فرح اور کرن انتہائی دلچسپ انداز میں فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ کے گانے پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ’ویڈیو ریل‘ کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کیٹرینہ اور وکی نے اپنی شادی کا نشریاتی رائٹس امیزن پرائم ویڈیو کو 80 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے۔ اسی وجہ سے کیٹرینہ اور وکی نے اپنے مہمانوں کو بھی این ڈی اے پر دستخط کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ شادی سے پہلے کوئی بھی تصویر یا ویڈیو باہر نہ آئے۔ کیٹرینہ-وکی کی شادی میں شامل ہونے والے لوگوں کو ویڈنگ پلانرس کی طرف سے کوڈ بھی دیئے جائیں گے اور ان کا پتہ صرف ہوٹل کے اسٹاف کو ہی ہوگا۔ سوشل میڈیا پر اس شادی کے لیے مہمانوں کو بھیجا گیا اسپیشل کارڈ بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں مہمانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی فنکشن میں فون لے کر نہ پہنچیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined