بالی ووڈ

جاسوسی معاملہ میں نام آنے پر کنگنا چراغ پا

سی ڈی آر معاملے میں اپنا نام سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت نے کہا کہ محض قیاس کی بنیاد پر کچھ بھی کہنا مناسب نہیں، یہ محض بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کنگنا راناوت

سی ڈی آر معاملے میں نام سامنے آنے کے بعد بالی ووڈ کی ’کوئن‘ کنگنا راناوت نے خفگی کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محض قیاس آرائی کی بنیاد پر کسی کا نام اچھالنے سے ان کی شبیہ خراب ہوتی ہے اس لیے پہلے معاملے کی تفتیش کی جانی چاہیے پھر کسی طرح کا الزام لگانا چاہیے۔ جاسوسی کے لیے معروف اداکار رتیک روشن کا نمبر وکیل رضوان صدیقی کو دیے جانے سے متعلق لگائے جانے والے الزام پر کنگنا کا کہنا ہے کہ ’’جب ہم ایک نوٹس کا جواب دیتے ہیں تو ہم مکمل جانکاری وکیل کو دیتے ہیں۔ لیکن اس سے یہ اندازہ لگانا کہ ان اطلاعات کا استعمال قانون کی خلاف ورزی کرنے کے لیے ہوا اور محض قیاس کی بنیاد پر کوئی بیان دینا ایک اداکار ہ کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔‘‘ انھوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ’’تھانے ڈی سی پی ابھشیک تریمکھے کی باتوں میں دَم نہیں ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ میں جاسوسی کرائے جانے کے معاملے کا انکشاف مہاراشٹر کے ہائی پروفائل کال ڈیٹیل رپورٹ میں ہوا ہے۔ اس رپورٹ میں جاسوسی کا ریکٹ چلائے جانے کی بات کہی گئی ہے جس میں ایک کے بعد ایک کئی نام سامنے آ رہے ہیں۔ اسی کے تحت تھانے پولس کی کرائم برنچ نے گزشتہ دن دعویٰ کیا تھا کہ دو سال پہلے کنگنا راناوت نے رتیک روشن کا موبائل نمبر ریکٹ میں شامل ملزم وکیل رضوان صدیقی کو دیا تھا۔

Published: 22 Mar 2018, 11:39 AM IST

رتیک روشن اور کنگنا راناوت کے درمیان تنازعہ کوئی پوشیدہ بات نہیں ہے۔ کچھ وقت پہلے دونوں نے ہی ایک دوسرے پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔ یہ خبریں بھی سننے کو ملی تھیں کہ کنگنا راناوت نے رتک کا ای-میل لیک کر دیا۔

بہر حال، اس جاسوسی ریکٹ میں اداکار جیکی شراف کی بیوی عائشہ کا بھی نام سامنے آیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے غلط طریقے سے ساحل خان کی سی ڈی آر حاصل کر اسے وکیل رضوان صدیقی کو دی۔

واضح رہے کہ پولس نے 16 مارچ کو رضوان صدیقی کو گرفتار کیا تھا۔ اس پر اداکار نوازالدین کی بیوی انجلی کی سی ڈی آر حاصل کرنے کا الزام ہے۔ اس معاملے کی جانچ کر رہی تھانے پولس کے ڈی سی پی ابھشیک دیشمکھ نے کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ اس معاملے میں کئی دیگر اداکاروں کے نام سامنے آ سکتے ہیں۔

Published: 22 Mar 2018, 11:39 AM IST

رضوان پر الزام ہے کہ اس نے نوازالدین صدیقی کے کہنے پر ان کی بیوی انجلی کی کال ڈیٹیل ریکارڈ یعنی سی ڈی آر حاصل کیا۔ وکیل نے اس کے لیے تھانے میں سی ڈی آر ریکٹ چلانے والے کچھ پرائیویٹ جاسوسوں کی مدد لی۔ حالانکہ نوازالدین اور ان کی بیوی نے ان الزامات کو خارج کر دیا ہے۔

اس پورے معاملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گزشتہ دنوں تھانے میں موبائل کمپنیوں سے کال ڈیٹیل چرانے والے گروہ کے 11 اراکین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم پرائیویٹ جاسوسوں کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں سے کال ریکارڈ حاصل کرتے تھے۔

ایک ملزم نے پوچھ تاچھ کے دوران بتایا تھا کہ اسے نوازالدین نے بیوی انجلی کی جاسوسی کےلیے کال ڈیٹیل نکلوانے کے لیے مقرر کیا تھا۔ کچھ ملزمین نے کہا کہ نواز نے وکیل کے ذریعہ ایک جاسوس سے بیوی کی کال ریکارڈ حاصل کی تھیں۔ حالانکہ ابھی یہ انکشاف نہیں ہوا ہے کہ نوازالدین نے انجلی کی جاسوسی کیوں کروائی۔ فی الحال پولس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولس نے اس کیس میں نوازالدین کو پوچھ تاچھ کے لیے تین بار نوٹس بھیجا لیکن وہ نہیں پہنچے۔

Published: 22 Mar 2018, 11:39 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Mar 2018, 11:39 AM IST

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ

  • ,
  • ’آپ جسے چاہیں جیل بھیج دیں‘، کیجریوال نے پی ایم مودی کو دیا چیلنج، عآپ لیڈران کل 12 بجے پہنچیں گے بی جے پی دفتر