
فلم ہوم باؤنڈ کا منظر / آئی اے این ایس
ممبئی: فلم ’ہوم باؤنڈ‘ نے ہندوستانی سنیما کے لیے ایک اور قابلِ فخر لمحہ رقم کر دیا ہے۔ اس فلم کو 98ویں اکیڈمی ایوارڈز (آسکر) میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری میں شارٹ لسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد فلمی دنیا میں خوشی اور جوش کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
فلم معروف فلم ساز کرن جوہر کے ہوم پروڈکشن کے تحت بنائی گئی ہے اور اس کامیابی کو پوری ٹیم نے ایک خواب کی تعبیر قرار دیا ہے۔ فلم کے آسکر شارٹ لسٹ میں شامل ہونے کو جذباتی لمحہ بتاتے ہوئے کاسٹ اور کریو نے سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
Published: undefined
کرن جوہر نے فلم کی اس کامیابی پر فخر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہوم باؤنڈ‘ کا کانس سے آسکر تک کا سفر غیر معمولی رہا ہے۔ انہوں نے فلم کے ہدایت کار اور کہانی نویس نیرج گھائیوان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس فلم نے کئی خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔
فلم کی مرکزی اداکارہ جہانوی کپور نے آسکر شارٹ لسٹ میں شامل ہونے کی خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حتمی نامزدگیوں کا اعلان جنوری میں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہوم باؤنڈ‘ کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہے۔
Published: undefined
اداکار ایشان کھٹر نے بھی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا، جبکہ فلم میں ثانوی اہم کردار ادا کرنے والے وشال جیٹھوا نے اس موقع پر اپنے مرحوم والد کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ زندہ ہوتے تو اس خبر پر بے حد خوش ہوتے۔
قابلِ ذکر ہے کہ ’ہوم باؤنڈ‘ کی نمائش عالمی سطح کے بڑے فلم میلوں میں ہو چکی ہے، جن میں کانس فلم فیسٹیول اور ٹورانٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول شامل ہیں۔ ان میلوں میں فلم کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی اور کئی مقامات پر فلم کو اسٹینڈنگ اوویشن بھی حاصل ہوا۔
Published: undefined
فلم ’ہوم باؤنڈ‘ میں کورونا وبا کے مشکل دور کو پس منظر میں رکھتے ہوئے عام انسانوں کی زندگی، تنہائی، بے بسی اور امید کے جذبے کو نہایت حساس انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ فلم دکھاتی ہے کہ لاک ڈاؤن، سماجی دوری اور غیر یقینی حالات کے بیچ انسان اپنے رشتوں، یادوں اور گھر واپسی کے احساس سے کس طرح جڑا رہتا ہے اور کس طرح بحران کے وقت انسانی حوصلہ اور باہمی وابستگی نئی معنویت اختیار کر لیتی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined