گووندا / سوشل میڈیا
ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا، جنہیں حادثاتی طور پر اپنی ہی ریوالور سے گولی لگ گئی تھی، آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔ یہ واقعہ یکم اکتوبر کی صبح پیش آیا تھا، جب وہ اپنے گھر سے کولکاتا روانہ ہونے کی تیاری کر رہے تھے۔ صبح 4:45 بجے کے قریب جب وہ اپنی لائسنس یافتہ ریوالور کو الماری میں رکھ رہے تھے، غلطی سے ٹریگر دب گیا اور گولی ان کے پیر میں جا لگی۔ حادثے کے فوراً بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی فوری سرجری کی گئی اور ان کے پیر سے گولی نکال دی گئی۔
Published: undefined
گووندا کو تین دن تک اسپتال میں رکھا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی نگرانی کی اور ان کے زخم کا علاج کیا۔ آج، تین دن کے بعد، اداکار کو ویل چیئر پر اسپتال سے باہر آتے دیکھا گیا۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ، سنیتا، اور دیگر اہل خانہ موجود تھے۔ گووندا کے فینز اسپتال کے باہر ان کے استقبال کے لیے موجود تھے، اداکار نے ہاتھ جوڑ کر سب کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر، وہ اپنے فینز کو دیکھ کر جذباتی بھی ہو گئے اور ان کی آنکھوں میں آنسو بھی نظر آئے۔
Published: undefined
گووندا کی اہلیہ، سنیتا نے بھی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کی اور بتایا کہ گووندا کی صحت اب بہتر ہے اور وہ خوشی خوشی اسپتال سے ڈسچارج ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے گووندا کو چھ ہفتوں کے بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو سکیں۔ سنیتا نے کہا کہ گھر میں خوشی کا ماحول ہے اور وہ سب دعاگو ہیں کہ گووندا جلد از جلد اپنے معمولات زندگی کی طرف واپس لوٹیں۔
Published: undefined
گووندا کے منیجر، ششی سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے وقت اداکار کو فوراً طبی امداد فراہم کی گئی اور ان کی سرجری کامیاب رہی۔ اسپتال کے ڈاکٹرز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گووندا کے پیر میں 8 سے 10 ٹانکے لگے ہیں اور انہیں مکمل صحت یاب ہونے میں کچھ وقت لگے گا۔
Published: undefined
اپنے فری اسٹائل ڈانس اور مزاحیہ کرداروں سے بالی ووڈ میں اپنی ایک منفرد پہچان بنانے والے گووندا کے مداح ان کی جلد صحت یابی کے منتظر ہیں۔ گووندا نے اپنے کیریئر میں 165 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’شعلہ اور شبنم’، ’آنکھیں‘، ’راجہ بابو‘ اور "حسینہ مان جائے گی‘ جیسی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔ وہ آخری بار 2019 میں فلم ’رنگیلا راجہ‘ میں نظر آئے تھے۔ اگرچہ وہ بڑی اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ ٹی وی پر ریئلٹی شوز میں نظر آتے رہتے ہیں۔
Govinda, Bollywood, Gunshot, HospitalDischarge, BollywoodNews, CelebrityHealth
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined