بالی ووڈ

گوگل نے سری دیوی کو ان کے 60ویں یوم پیدائش پر ڈوڈل بنا کر خراج تحسین پیش کیا

سری دیوی 13 اگست 1963 کو تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز محض چار سال کی عمر میں تامل فلم کندھن کرونائی سے کیا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر یو این این</p></div>

تصویر یو این این

 

کولکتہ: سرچ انجن گوگل نے اتوار کو لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو ان کے 60 ویں یوم پیدائش پر خصوصی ڈوڈل بناکر خراج عقیدت پیش کیا۔ گوگل اپنے انوویٹیوڈوڈلز کے لیے جانا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں آج گوگل نے اپنے ڈوڈل پر مختلف فلموں میں شاندار کردار ادا کرنے والی اداکارہ سری دیوی کو رقص کرتے ہوئے پیش کیا ہے۔ وہ بالی ووڈ کی پہلی خاتون سپر اسٹار تھیں۔

Published: undefined

رچ انجن نے سری دیوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی دلکش مسکراہٹ والی تصویر پیش کی ہے۔ سری دیوی 13 اگست 1963 کو تامل ناڈو میں پیدا ہوئیں اور انہوں نے 300 سے زائد فلموں میں اداکاری کی۔ انہوں نے اداکاری کا آغاز محض چار سال کی عمر میں تامل فلم کندھن کرونائی سے کیا تھا۔

Published: undefined

انہوں نے اپنے دلکش انداز اور جادوئی اداکاری سے کئی سالوں تک سامعین کے دلوں پر راج کیا۔ انہیں سال 2013 میں پدم شری سے نوازا گیا تھا۔ انہوں نے ہندی فلم انڈسٹری کے علاوہ تیلگو، تامل، ملیالم اور کنڑ فلموں میں بھی اداکاری کی۔ سال 2017 میں سری دیوی نے کرائم تھرلر فلم مام میں ماں کا کردار ادا کیا۔ اس کے لیے انہیں بہترین اداکارہ کے نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Published: undefined

گوگل نے کہا کہ ’’سری دیوی نے ہندوستانی سنیما میں خواتین کے لیے اہم کردار ادا کرنے کے لیے نئی راہیں نکال کر فلم انڈسٹری پر ہمیشہ کے لیے اپنی چھاپ چھوڑی۔ انہیں اپنے وقت کے عظیم ترین ہندوستانی اداکاراوں میں سے ایک کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • تصویر: پریس ریلیز

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/15c9d869-8196-44e5-9265-8830c9c81b22/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_58_55_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    دہلی سے 28ویں حج پرواز مدینہ کے لیے روانہ، حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے کیا الوداع

  • ,
  • تصویر: بشکریہ محمد تسلیم

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/4e8ffc89-a288-48c3-bfc5-40076018ce2c/WhatsApp_Image_2024_05_18_at_7_11_35_PM.jpeg?auto=format&q=35&w=1200">

    ’آپ کے غنڈوں اور حملوں سے ہم نہیں ڈرنے والے‘، کنہیا کمار نے پریس کانفرنس کر اپنے اوپر حملہ کی بتائی وجہ