بالی ووڈ

نہیں رہیں دنگل کی چھوٹی ببیتا! اداکارہ سُہانی بھٹناگر کا 19 سال کی عمر میں انتقال

عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں نظر آنے والی 19 سالہ سہانی بھٹناگر کا انتقال ہو گیا۔ سہانی نے دنگل میں چھوٹی ببیتا کا کردار ادا کیا تھا اور ان کے کام کو بھی خوب سراہا گیا تھا

<div class="paragraphs"><p>سہانی بھٹناگر / سوشل میڈیا</p></div>

سہانی بھٹناگر / سوشل میڈیا

 

نئی دہلی: عامر خان کی فلم ’دنگل‘ میں نظر آنے والی چائلڈ آرٹسٹ سُہانی بھٹناگر کا ہفتہ کے روز دہلی میں انتقال ہو گیا۔ انہوں نے 19 سال کی چھوٹی سی عمر میں الوداع کو الوداع کہہ دیا۔ رپورٹ کے مطابق سہانی کی موت غلط علاج کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سہانی نے فلم 'دنگل' میں چھوٹی ببیتا کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کے انتقال سے انڈسٹری میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سہانی بھٹناگر کو کچھ عرصہ قبل ٹانگ میں چوٹ آئی تھی، جس کے بعد ان کے فریکچر کا علاج شروع کیا گیا۔ ان کے میں دوائیوں کے مضر اثرات نمایاں ہونے لگے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اداکارہ کے جسم میں سیال بننا شروع ہو گیا تھا، جس کی وجہ سے ان کی موت ہو گئی۔ سہانی کافی دنوں سے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھیں۔ ان کی آخری رسومات ہفتہ کو فرید آباد میں ادا کی جائیں گی۔

Published: undefined

سہانی بھٹناگر فلم 'دنگل' میں عامر خان، ساکشی تنور اور زائرہ وسیم کے ساتھ نظر آئی تھیں۔ سہانی کو ان کی پرفارمنس پر داد بھی ملی تھی۔ 'دنگل' کے بعد سہانی بھٹناگر کو کئی ٹی وی اشتہارات میں بھی دیکھا گیا۔ کچھ عرصے بعد انہوں نے اداکاری چھوڑ کر پڑھائی پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

سہانی بھٹناگر کی موت پر عامر خان پروڈکشن کی جانب سے ایک انسٹاگرام پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ پوسٹ میں انہوں نے سہانی کو اداکاری کے لیے ایک اسٹار قرار دیا ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ اداکارہ کی موت سے پروڈکشن ہاؤس کو صدمہ پہنچا ہے۔ وہ ان کے لیے ایک اسٹار تھیں اور ہمیشہ رہیں گی۔

Published: undefined

نومبر 2021 تک سہانی بھٹناگر سوشل میڈیا پر کافی متحرک تھیں۔ وہ اپنی بہت سی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتی تھیں۔ انہیں کئی مزاحیہ ویڈیوز میں بھی دیکھا گیا۔ انہوں نے فلم 'دنگل' کے اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ کئی تصاویر بھی شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

Published: undefined

سہانی بھٹناگر کی اچانک موت سے انڈسٹری میں غم کا ماحول ہے۔ کسی کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہے کہ اتنی چھوٹی اور پیاری لڑکی اس طرح دنیا کو الوداع کہہ گئی۔ فلم 'دنگل' میں فاطمہ ثنا شیخ اور سانیا ملہوترا نے بھی کام کیا تھا۔ سانیا بڑی ببیتا پھوگاٹ کے کردار میں نظر آئیں۔ یہ فلم سپرہٹ رہی۔ تمام اداکاروں کے کام کو ناقدین اور شائقین نے سراہا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined