
فائل تصویر آئی اے این ایس
بالی ووڈ کے مشہور و معروف اداکار دھرمیندر کی آخری رسومات 24 نومبر کو ادا کی گئی تھیں، اور آج ان کی ’باقیات‘، یعنی ہڈیوں اور خاک کو گنگا ندی کے سپرد کر دیا گیا۔ دھرمیندر کے انتقال کے بعد ان کی پوری فیملی ٹوٹ گئی تھی اور 3 دسمبر کو ہریدوار میں بھی اہل خانہ کے چہرے پر غم کی لکیریں صاف دیکھنے کو ملیں۔ انتقال کے 9 دنوں کے بعد جب دھرمیندر کی باقیات کو اُن کے پوتے کرن دیول نے گنگا ندی میں بہائیں۔ اس موقع پر سنی دیول اور بابی دیول بھی موجود تھے۔
Published: undefined
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن دیول نے رسم و رواج پر عمل کرتے ہوئے پوجا کی، اور پھر اس کے بعد دھرمیندر کی باقیات کو گنگا ندی میں بہا دیا۔ اس دوران سنی اور بابی انتہائی جذباتی نظر آئے۔ باقیات بہائے جانے کے بعد دھرمیندر کی فیملی پیلی بھیت واقع ہوٹل لوٹ گئے۔ انھوں نے ہوٹل کے پیچھے بنے ایک گھاٹ پر غسل کیا اور پھر ممبئی واپسی کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ سنی دیول اور ان کی فیملی 2 دسمبر کو ہی ہریدوار پہنچ گئی تھی۔ آج دھرمیندر کی باقیات، یعنی ہڈیوں کو گنگا میں بہانے کے بعد سبھی ممبئی واپس لوٹ گئے۔ دھرمیندر کی آخری رسومات ممبئی کے ویلے پارلے واقع پون ہنس شمشا گھاٹ میں ادا کی گئی تھیں۔ سنی دیول کے بیٹے کرن ہی دھرمیندر کی باقیات لینے کے لیے شمشان گھاٹ گئے تھے، اور 3 دسمبر کو انھوں نے ہی ان باقیات کو گنگا ندی میں بہانے کا عمل بھی انجام دیا۔
Published: undefined
واضح رہے کہ دھرمیندر کا انتقال 89 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد ہوا۔ انھیں کافی مدت سے سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی۔ وہ ضعیفی سے متعلق کئی طرح کی دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔ ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا۔ صحت میں تھوڑی بہتری کے بعد انھیں ڈسچارج کر دیا گیا تھا اور پھر گھر پر ہی ڈاکٹروں کی نگرانی میں ان کا علاج جاری تھا۔ 24 نومبر کو ان کے انتقال کی خبر لوگوں کو تب ملی، جب ایمبولنس سے جسد خاکی کو شمشان کی طرف لے جایا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined