بالی ووڈ

سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کے تعلق سے دہلی پولیس کا بڑا انکشاف

دہلی پولیس نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے کہ فلم اداکار سلمان خان کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے کا ماسٹر مائنڈ راجستھان کے ہنومان گڑھ کا رہنے والا وکرم برار ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

فلم اداکار سلمان خان کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کا ماسٹر مائنڈ راجستھان کے ہنومان گڑھ کا رہائشی وکرم برار ہے۔ یہ انکشاف دہلی پولیس نے کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سلمان خان کے گھر کے باہر موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط سے متعلق دو مشتبہ ملزمان کے ناموں کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ ان کے نام سورج اور امسا ہیں۔ لارنس بشنوئی گینگ کے یہ تینوں لوگ راجستھان کے جالور کے رہنے والے ہیں۔ تینوں ممبئی کے کلیان میں ٹھہرے تھے۔

Published: undefined

پونے پولیس اداکار سلمان خان کے گھر کے باہر موصول ہونے والے دھمکی کے خط کے سلسلے میں گرفتار ملزم مہاکال سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ یہ سب سے اہم کردار ہے یایوں کہیں کہ سب سے اہم رازدار ہیں ۔ سیکورٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس کے اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق دھمکی آمیز خط کے پیچھے تمام کرداروں یا ملزم شوٹروں کی شناخت کر لی گئی ہے۔

Published: undefined

راجستھان کا گینگسٹر وکرم برار جو لارنس کا ساتھی بھی ہے، اس وقت دبئی میں بتایا جاتا ہے۔ وہ ایک اہم کڑی ہے، سلمان خان کے گھر کے باہر موصول ہونے والے دھمکی کے خط کا ماسٹر مائنڈ بتایا جاتا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے سلمان خان کے والدسلیم خان کو یہ دھمکی بھرا خط اس وقت موصول ہوا تھا جب وہ صبح کی واک کے بعد اپنی مخصوص بینچ پر بیٹھنے جا رہے تھے تو ان کے گارڈ نے یہ خط اس بینچ پر دیکھا اور سلیم خان کو دیا ۔ سلیم خان نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور اسی کارروائی کے نتیجے میں یہ نام سامنے آ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined