بالی ووڈ

گوفی پینٹل (شکونی) کا انتقال، اداکار بننے کے لیے فوج کی نوکری چھوڑ دی تھی

شکونی ماما کا کردار نبھانے والے گوفی پینٹل کا آج ممبئی کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ اداکار نے کئی ٹی وی سیریلز اور فلموں میں کام کیا۔

<div class="paragraphs"><p>گوفی پینٹل (شکونی)، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

گوفی پینٹل (شکونی)، تصویر آئی اے این ایس

 

اداکاری میں کیریئر بنانے سے پہلے گوفی پینٹل فوج میں نوکری کرتے تھے۔ واضح رہے سال 1962 میں ہندوستان اور چین کے درمیان جنگ ہوئی تھی اور اس زمانے میں کالج کے طلباء فوج میں بھرتی ہو رہے تھے تو گوفی بھی ملک کی خاطر فوج میں بھرتی ہو گئے۔ جنگ کے دوران گوفی چین کی سرحد پر تعینات تھے اور وہ آرٹلری میں تعینات تھے۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس کے مطابق فوج میں بھرتی ہونے والے سپاہیوں کے پاس اس وقت تفریح ​​کا کوئی ذریعہ نہیں تھا، اس وقت یہ فوجی رام لیلا کرتے تھے اور اس میں سیتا کا کردار گوفی پینٹل ادا کرتے تھے۔ فوج میں رام لیلا میں سیتا کا کردار نبھاتے ہوئے گوفی کی اداکاری میں دلچسپی بڑھ گئی اور پھر 1962 کی جنگ کے خاتمے کے بعد انہوں نے فوج چھوڑ کر اداکاری میں اپنا کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا۔

Published: undefined

بس پھر کیا تھا، اداکار بننے کے لیے وہ مایا نگری ممبئی پہنچ گئے اور پھر اداکاری میں ان کا کیریئر شروع ہو گیا۔ اس سے قبل انہوں نے سیریل میں کام کیا تھا۔ اسی دوران، گوفی کو بی آر چوپڑا کے سیریل مہابھارت میں شامل ہونے کا موقع ملا۔ اگرچہ اس سے قبل وہ بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر اس میں شامل ہوئے تھے۔

Published: undefined

اس دوران اسکرپٹ رائٹر راہی معصوم رضا مہابھارت میں شکونی کے کردار کے لیے فنکار کی تلاش میں تھے۔ ان کی نظر گوفی پر پڑی اور انہوں نے اسے ایک نظر میں شکونی ماما کے کردار میں فٹ دیکھا۔ پھر کیا تھا مہابھارت کے آئیکونک کردار شکونی ماما کا کردار گوفی پنٹل نے نبھایا اور گھر گھر مشہور ہوئے اور اس کردار کی وجہ سے انہیں خوب نفرت بھرے خط بھی موصول ہوئے کیونکہ عام لوگ شکونی کو اچھا نہیں سمجھتے تھے۔

Published: undefined

شکونی کے کردار نے گوفی پینٹل کو راتوں رات کافی مقبولیت دی تھی لیکن اس منفی کردار کی وجہ سے انہیں لوگوں کی نفرت کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ شکونی ماما کے کردار کی وجہ سے لوگ گوفی پینٹل کو برا سمجھنے لگے اور انہیں نفرت سے بھرے خطوط خوب ملتے تھے۔ ایک نے ٹانگیں توڑنے کی دھمکی بھی دی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined