بالی ووڈ

راجو شریواستو کو 15 دن بعد آیا ہوش، دوست سنیل پال کا اظہارِ خوشی

مشہور کامیڈین راجو شریواستو گزشتہ دو ہفتے سے دہلی واقع ایمس اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت انتہائی سنگین تھی، لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انھیں ہوش آ گیا ہے۔

راجو شریواستو، تصویر آئی اے این ایس
راجو شریواستو، تصویر آئی اے این ایس 

مشہور کامیڈین راجو شریواستو گزشتہ دو ہفتے سے دہلی واقع ایمس اسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کی حالت انتہائی سنگین تھی، لیکن اب خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ انھیں ہوش آ گیا ہے۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ڈاکٹروں نے جواب دے دیا تھا اور کہا تھا کہ انھیں دوا کی نہیں دعا کی ضرورت ہے، لیکن 15 دن بعد ان کے ہوش میں آنے کی خبر سے ان کے چاہنے والوں میں خوشی کا ماحول ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ راجو شریواستو کی طبیعت اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔

Published: undefined

راجو شریواستو کے پرسنل سکریٹری گروِت نارنگ نے ان کی طبیعت بہتر ہونے کی خبر میڈیا کو دی ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے نارنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ راجیو شریواستو کو آج 15 دن بعد ہوش آیا۔ ایمس دہلی میں ڈاکٹروں کے ذریعہ ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ ان کی صحت میں بہتری ہو رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ راجو شریواستو کو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انھیں دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسی دن ان کی انجیوپلاسٹی ہوئی تھی، جس کے بعد ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی تھی۔ فی الحال انھیں آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔ راجو شریواستو کی طبیعت کو لے کر گزشتہ پندرہ دنوں میں کئی طرح کی افواہیں اڑیں، حالانکہ ان کے گھر والوں کی طرف سے ان افواہوں پر دھیان نہیں دینے کے لیے کہا گیا، اور اب ان کی صحت میں بہتری سے سبھی خوش ہیں۔

Published: undefined

راجو شریواستو کے ہوش میں آنے کی خبر سن کر ان کے دوست سنیل پال نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا ’’گڈ نیوز دوستو... راجو بھائی کو ہوش آ گیا ہے۔ تھینک گاڈ... میں کہتا تھا نہ کہ چمتکار ہوگا۔ پرماتما ہنسانے والے کو ناراض نہیں کر سکتا۔ سارے کنبہ کو، سارے دوستوں کو، پوری دنیا کو جس نے بھی دعائیں کیں، ہر کسی کو پیار۔ راجو بھائی آپ جیو ہزاروں سال۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined