Getty Images
بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آن لائن دھوکہ دہی سے محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔ ارجن نے بتایا کہ ایک شخص خود کو ان کا مینیجر ظاہر کر کے لوگوں سے ان کی ذاتی معلومات لینے اور مشکوک لنکس پر کلک کرنے کو کہہ رہا ہے۔
Published: undefined
ارجن نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا، ’’مجھے معلوم ہوا ہے کہ ایک مشتبہ فرد لوگوں سے رابطہ کر رہا ہے اور خود کو میرا مینیجر بتا رہا ہے۔ یہ فرد میرا نام استعمال کر کے لوگوں کو دھوکہ دے رہا ہے۔ براہِ کرم محتاط رہیں اور کسی بھی مشکوک پیغام کا جواب نہ دیں۔ اگر آپ کو ایسے پیغامات موصول ہوں تو فوری طور پر اس اکاؤنٹ کی اطلاع دیں۔‘‘
Published: undefined
سوشل میڈیا پر متحرک رہنے والے ارجن کپور نے حالیہ دنوں میں انسٹاگرام پر ورون دھون کی فلم 'بےبی جان' کی ٹیم کو کامیابی کی مبارکباد بھی دی۔
ارجن کپور کے فلمی کیریئر کی بات کریں تو حال ہی میں وہ روہت شیٹی کی ہدایت کردہ فلم ’سنگھم اگین‘ میں نظر آئے تھے۔ اس فلم میں انہوں نے ایک ولن کا کردار ادا کیا تھا، جو مداحوں میں بے حد مقبول ہوا۔ فلم میں ارجن کپور کے ساتھ اجے دیوگن، ٹائیگر شروف، رنویر سنگھ، اکشے کمار، اور کرینہ کپور خان جیسے بڑے ستارے بھی شامل تھے، جبکہ سلمان خان ایک مختصر کردار میں جلوہ گر ہوئے۔
Published: undefined
فلم یکم نومبر کو ریلیز ہوئی اور ارجن کپور نے اس میں کام کرنے کے تجربے کو یادگار قرار دیا۔ انہوں نے کہا، "صحیح وقت پر، صحیح ہدایت کار کے ساتھ کام کرنا، جو آپ پر یقین رکھے، کبھی کبھی یہی کافی ہوتا ہے۔" ارجن نے ہدایت کار روہت شیٹی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر بھروسہ کیا اور ایسا کردار دیا جسے شائقین نے پسند کیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined