
معروف اداکار انوپم کھیرکو انڈیگو کی فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ وارانسی-کھجوراہو روٹ کی پرواز منسوخ ہونے سے وہ کھجوراہو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں وقت پر نہیں پہنچ سکے۔ فیسٹیول کا آغاز منگل کی صبح ان کی ہی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ سے ہونے والی تھی۔ پرواز منسوخ ہونے کے بعد انوپم کھیر نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
Published: undefined
انوپم کھیر نے کہا کہ ’’میں عام طور پر شکایت نہیں کرتا۔ میں ابھی انڈیگو کی فلائٹ سے وارانسی پہنچا ہوں۔ یہاں سے میری کھجوراہو کے لیے کنیکٹنگ فلائٹ تھی کیونکہ میری فلم ’تنوی دی گریٹ‘ کھجوراہو فلم فیسٹیول کی افتتاحی فلم ہے۔ یہاں پہنچنے پر معلوم ہوا کہ فلائٹ منسوخ ہو گئی ہے۔ میں اس لئے شکایت نہیں کرتا کیونکہ میں سوچتا ہوں کہ کوئی آدمی یا کوئی ادارہ جان بوجھ کر ایسا نہیں کرتا۔ پھر بھی میں بھڑاس نکالنا چاہتا ہوں۔‘‘
Published: undefined
انوپم کھیر نے بتایا کہ فلائٹ منسوخ ہونے کی وجہ سے وہ کھجوراہو کے لیے متبادل فلائٹ نہیں لے سکتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی جو ان کے ساتھ فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے آئی تھی، ایئرپورٹ پر پریشان تھی۔
Published: undefined
بتادیں کہ 16 سے 22 دسمبر تک چلنے والے 11 ویں کھجوراہو انٹر نیشنل فلم فیسٹیول کی شروعات انوپم کھیر کی فلم ’تنوی دی گریٹ‘ سے ہونا طے تھا ۔ اس سال کا فیسٹیول تجربہ کار فلم اداکار دھرمیندر اور اسرانی کو وقف ہے۔ واضح رہے کہ کھجوراہو مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں واغ ایک عالمی شہرت یافتہ سیاحتی مقام ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined