بالی ووڈ

بلغاریہ میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ایک ساتھ

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتوں کو لے کر خوب باتیں ہوتی رہی ہیں لیکن ان دونوں نے ہمیشہ ایک دوسرے کو ایک اچھا دوست سے زیادہ کچھ نہیں بتایا۔ اس وقت دونوں بلغاریہ کی سیر کر رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور عالیہ بھٹ کے ساتھ

آج کل عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے رشتوں کو لے کر خوب چرچے ہیں ۔ عالیہ نے جب سے اَیان مکھرجی کی فلم ’برہماستر‘ میں اپنے بچپن کے پیار رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنا شروع کیا ہے، اسی وقت سے طرح طرح کی باتیں ہونی مزید تیز ہو گئی ہیں ۔ ویسے بھی دونوں کئی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں جس سے یہ صاف ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب ہیں ۔ کئی ذرائع ان کی قریبی رشتے کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔ عالیہ نے بھی کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ دونوں کافی قریب ہیں لیکن اس نے کبھی اس بات کا اعتراف نہیں کیا کہ ان دونوں کے بیچ دوستی سے الگ کوئی رشتہ بھی ہے۔

Published: undefined

رنبیر کپور نے بھی عالیہ کے قریب ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ دونوں کے ساتھ ہونے کی کئی تصاویر ایک ساتھ کئی مرتبہ نظر آئی ہیں ۔ خبریں ہیں کہ دونوں کو حال ہی میں بلغاریہ میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے ۔دونوں کے چاہنے والے ان کے رشتوں کے بارے میں جاننے کے لئے بے چین ہیں لیکن ابھی تک جو ان کو خبریں مل رہی ہیں وہ صرف ان کے قریب ہونے کی ہیں ان کے کسی ’خاص رشتہ‘ میں ہونے کی نہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined