بالی ووڈ

ایشوریہ نے دعاؤں کے لئے شائقین کا شکریہ ادا کیا

ایشوریہ رائے نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر دل بناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

ایشوریہ رائے بچن اور ارادھیہ بچن / تصویر یو این آئی
ایشوریہ رائے بچن اور ارادھیہ بچن / تصویر یو این آئی 

ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن نے دعاؤں کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایشوریہ رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیہ بچن کی 12 جولائی کو کورونا رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد دونوں گھر میں ہی آئسولیشن میں تھیں۔ ماں بیٹی کو بخار اور گلے میں تکلیف کی شکایت کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں اسپتال میں داخل ہونے کا مشورہ دیا۔ اس کے بعد 17 جولائی کو ایشوریی اور ان کی بیٹی کو ناناوتی اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ کورونا کو شکست دینے کے بعد ایشوریہ رائے اور ان کی بیٹی آرادھیہ کو اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔

Published: undefined

ایشوریہ رائے نے اسپتال سے چھٹی ملتے ہی اپنے مداحوں کے لئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔ اس پوسٹ میں انہوں نے بیٹی ارادھیہ کے ساتھ شائقین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایشوریہ رائے نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہاتھ جوڑ کر دل بناتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے اس تصویر کو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’’ آپ سب کی دعاؤں کے لئے بہت بہت شکریہ۔ مجھے، اینجل ارادھیہ، اے بی یعنی ابھیشیک اور پا یعنی امیتابھ کے لئے آپ سبھی نے جو بھی خدشات ظاہر کیے، ہمارے لئے دعائیں کیں، ان سبھی کا دلی شکریہ۔ بھگوان آپ لوگوں پر بھی اپنی رحمت عطا فرمائے۔ آپ اور آپ کے اہل خانہ سے میرا پیار۔ سلامت رہیں، آپ سبھی کو پیار۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined