بالی ووڈ

سیف علی خان پر حملہ کے بعد اداکار کی ٹیم کا بیان، ’حالت بہتر، مداحوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل‘

سیف علی خان پر ان کے گھر میں دراندازی کے بعد چاقو سے 6 وار کیے گئے، ان کو 2 گہرے زخم لگے ہیں۔ اداکار کی ٹیم نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل رکھیں اور قیاس آرائیاں نہ کریں

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار سیف علی خان پر گزشتہ رات ان کے باندرہ میں واقع گھر میں گھر آئے ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سیف کو 6 زخم آئے، جن میں سے دو گہرے ہیں۔ تاہم، ڈاکٹروں کے مطابق سیف کی حالت اب بہتر ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

ڈاکٹر نیرج اُتمانی، جو کہ لیلاوتی اسپتال کے سی ای او ہیں، نے کہا کہ ’’سیف علی خان پر چاقو کے 6 وار کیے گئے ہیں، جن میں سے دو زخم گہرے ہیں۔ یہ زخم ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب ہیں، مگر وہ اب خطرے سے باہر ہیں اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔‘‘ سیف علی خان پر ان کے گھر میں ایک نامعلوم شخص کے حملہ کے بعد صبح کے وقت اسپتال لایا گیا تھا۔

Published: undefined

سیف علی خان کی ٹیم کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا، ’’سیف کے ہاتھ میں زخم آئے ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ فی الحال، سیف کی حالت مستحکم ہے۔ ہم تمام مداحوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اس صورتحال کے بارے میں قیاس آرائیاں نہ کریں، کیونکہ پولیس اپنی تفتیش کر رہی ہے۔ ہم سب کی دعائیں سیف کے ساتھ ہیں۔‘‘

Published: undefined

وہیں، سیف کی اہلیہ کرینہ کپور خان کی ٹیم نے بھی اپنے بیان میں کہا، ’’ہماری درخواست ہے کہ تمام لوگ سیف کی صحت کے بارے میں منفی قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔ سیف پر حملے کے بعد ہم سب محفوظ ہیں اور سب کی صحت ٹھیک ہے۔ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ پولیس کی تحقیقات میں مداخلت نہ کریں، کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔‘‘

Published: undefined

سیف علی خان کے اہل خانہ کے مطابق، حملے کے وقت ان کی اہلیہ کرینہ کپور اور ان کے بچے بھی گھر میں موجود تھے۔ ایک ذرائع نے بتایا کہ سیف علی خان نے اپنی فیملی کی حفاظت کے لیے حملہ آور سے بہادری سے لڑائی کی، تاہم، اس کے پاس ہتھیار تھا، جبکہ سیف نہتے تھے۔ اس بہادری کے نتیجے میں سیف زخمی ہو گئے لیکن ان کے خاندان کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا۔

پولیس نے اس واقعے کے بعد سیف کے گھر میں کام کرنے والے 3 افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، تاکہ حملے کے پیچھے کی حقیقت سامنے آ سکے۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کی ہے اور تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Published: undefined

ایس پی ممبئی کے مطابق، پولیس اس معاملے کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو مزید گرفتاریاں بھی کی جا سکتی ہیں۔ اس دوران سیف کے مداحوں اور میڈیا سے یہ اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اس وقت قیاس آرائیاں نہ کریں اور پولیس کی تحقیقات پر بھروسہ کریں۔

سیف علی خان اور ان کے اہل خانہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے جو ان کے لیے دعا گو ہیں اور امید ظاہر کی ہے کہ سیف جلد صحت یاب ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کیس میں تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جائے گی، تاکہ حملے کی حقیقت جلد سامنے آ سکے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined