بالی ووڈ

خوبصورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری

نوے (90) کی دہائی میں اپنی خوبصورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری آج فلمی پردے سے غائب ہے اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔

مہیما چودھری، تصویر آئی اے این ایس
مہیما چودھری، تصویر آئی اے این ایس 

سالگرہ کے موقع پر خاص پیشکش

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ مہیما چودھری جو طویل عرصہ سے فلمی پردے سے دور ہیں، آج اپنی سالگرہ منا رہی ہیں- مہیما نے بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ کام کرکے خوب سرخیاں بٹوریں اور ناظرین کے دلوں میں اپنی شناخت بنائی۔

Published: undefined

مہیما چودھری کی پیدائش 13 ستمبر 1973 کو دارجلنگ میں ہوئی- ان کا حقیقی نام ریتو چودھری ہے- انہوں نے دسویں کلاس تک ڈاؤن ہل کرسنگ میں تعلیم حاصل کی اور بعد میں دارجلنگ کے لوریٹو کالج سے تعلیم حاصل کی۔ سال 1990 میں انہوں نے پڑھائی چھوڑ کر ماڈلنگ کی دنیا میں اپنا کیریئر بنانا شروع کیا اور اس دوران کئی اشتہارات میں نظر آئیں، جن میں سب سے مشہور اشتہار پیپسی کا ہے جس میں وہ عامر خان اور ایشوریا رائے کے ساتھ تھیں۔

Published: undefined

مہیما چودھری نے میوزک چینلز میں وی جے کے طور پر بھی کام کیا، جہاں انہیں سبھاش گھئی نے نوٹس کیا اور انھیں 1997 میں ریلیز اپنی فلم پردیس میں بریک دیا، اس طرح مہیما چودھری نے فلم پردیس سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اس فلم کی ہدایت سبھاش گھئی نے کی تھی۔ اور اس میں شاہ رخ خان لیڈ رول میں تھے۔ فلم پردیس باکس آفس پر کامیاب رہی اور مہیما نے بہترین اداکاری کے لیے فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا۔

Published: undefined

فلم پردیس کے علاوہ مہیما نے متعدد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں دل کیا کرے، داغ -دی فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دھڑکن، دیوانے، کروکشیترا، کھلاڑی 420، لجا، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سایا، تیرے نام، باغبان، ایل او سی کارگل، دوبارہ، ضمیر، کچھ کھٹا کچھ میٹھا، سہر، فلم اسٹار، ہوم ڈیلیوری، سینڈویچ، کڑیوں کا ہے زمانہ، گمنام، ڈارک چاکلیٹ، جیسی فلمیں شامل ہیں-

Published: undefined

مہیما چودھری کو فلم پردیس کے لیے فلم فیئر اور زی سنے کا بہترین ڈیبیو اداکارہ ایوارڈ، فلم دھڑکن کے لیے سنسوئی ایوارڈ کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا ایوارڈ، فلم دل کیا کرے کے لیے فلم فیئر کا بہترین سپورٹنگ اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ مہیما چودھری کی شادی بزنسمین بابی مکھرجی سے ہوئی تھی لیکن ان کی شادی زیادہ لمبی نہیں چل سکی اور دونوں ایک دوسرے سے الگ ہوگئے، ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ نوے (90) کی دہائی میں اپنی خوبصورت مسکان سے لوگوں کا دل جیتنے والی اداکارہ مہیما چودھری آج فلمی پردے سے غائب ہے اور اپنی نجی زندگی میں مصروف ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined