بالی ووڈ

بالی ووڈ پر ٹوٹا غم کا پہاڑ، بے مثال اداکار عرفان خان کا انتقال

مایہ ناز اداکار عرفان خان کا 54 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ وہ کوکیلا بین اسپتال میں علاج کرا رہے تھے۔ رپورٹس کے مطابق عرفان پیٹ میں تکلیف کے بعد داخل اسپتال ہوئے تھے اور ان کی حالت سنگین تھی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بدھ کو اس وقت بالی ووڈ کے اوپر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا جب علی الصبح مایہ ناز اداکار عرفان خان کے انتقال کی افسوسناک خبر سامنے آئی۔ عرفان خان کینسر میں مبتلا تھے اور کچھ سالوں سے وہ اس کا علاج کرا رہے تھے۔ ان کا انتقال ممبئی کے اسپتال میں ہوا۔ منگل کو اس طرح کی خبریں آئی تھیں کہ عرفان خان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے اور انھیں اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح ان کی موت واقع ہوئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عرفان خان کو ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں علاج کے مقصد سے داخل کرایا گیا تھا۔ چند دن پہلے ہی عرفان خان کی ماں سعیدہ بیگم کا بھی انتقال ہو گیا تھا۔ دو سال قبل عرفان خان نیورو انڈوکرائن ٹیومر کا علاج کروا کر ہندوستان لوٹے تھے۔ انھوں نے خود اس سلسلے میں بتایا تھا کہ انھیں یہ سنگین بیماری ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے وہ بیرون ممالک گئے اور طویل مدت تک نیورو برین کا علاج کروایا۔

Published: undefined

بہر حال، بتایا جاتا ہے کہ ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں جب انھیں داخل کرایا گیا تو حالت کافی سنگین تھی۔ رپورٹس کے مطابق عرفان پیٹ کی تکلیف سے نبرد آزما تھے۔ انھیں کولن انفیکشن ہوا تھا۔ ڈائریکٹر شجیت سرکار نے عرفان خان کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر دی۔ انھوں نے ٹوئٹ میں لکھا کہ "میرا پیارا دوست عرفان۔ تم لڑے اور لڑے اور لڑے۔ مجھے تم پر ہمیشہ فخر رہے گا۔ ہم دوبارہ ملیں گے۔ ستاشا اور بابل کو میری ہمدردی۔ تم نے بھی لڑائی لڑی۔ ستاپا اس لڑائی میں جو تم دے سکتی تھیں تم نے سب دیا۔ اوم شانتی۔ عرفان خان کو سلام۔"

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ عرفان خان بالی ووڈ میں اپنی ایک علیحدہ شناخت رکھتے تھے اور انھوں نے لیک سے ہٹ کر بنی فلموں میں اپنی اداکارانہ صلاحیت کا لوہا منوایا۔ ان کی آخری فلم 'انگلش میڈیم' تھی جس کو لوگوں نے خوب پسند کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined