اَلّو ارجن کی 2024 میں آئی فلم ’پشپا 2‘ نے باکس آفس پر تہلکا مچا دیا ہے۔ فلم نے کمائی کے اعتبار سے تمام فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ حالانکہ اَلو ارجن کی فلم کو لے کر کئی لوگوں کی مختلف آراء ہیں۔ کوئی اس فلم اور ان کی اداکاری کی تعریف کر رہا ہے تو کوئی اس بارے میں منفی سوچ رکھتا ہے۔ ان سب باتوں کے درمیان الو ارجن اور ’پشپا 2‘ کی پوری ٹیم کے لیے ایک خوش آئند خبر نکل کر سامنے آ رہی ہے۔ دراصل بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کی ٹیم ’عامر خان پروڈکشن‘ نے الو ارجن اور ان کی فلم ’پشپا 2‘ کی جم کر تعریف کی ہے۔ عام طور پر عامر خان بہت کم ہی کسی اداکار یا فلم کی تعریف کرتے ہیں۔ ایسے میں عامر خان کی جانب سے کی گئی تعریف الو ارجن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔
Published: undefined
عامر خان کی ٹیم ’اے کے پی‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فرام ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’پشپا 2: دی رول کی پوری ٹیم کو فلم کی بلاک باسٹر کامیابی کے لیے ’اے کے پی‘ کی جانب سے بہت بہت مبارکباد۔ مستقبل میں مزید کامیابی کی دعاء کرتے ہیں۔‘‘ عامر خان کی ٹیم کی جانب سے تعریف میں کیے گئے پوسٹ کے جواب میں اداکار الو ارجن نے لکھا ’’آپ کی مبارکبادی کے لیے بہت بہت شکریہ۔ اے کے پی کی پوری ٹیم کے لیے میری جانب سے نیک خواہشات۔‘‘ عامر خان اور الو ارجن کی ایک دوسرے کے تئیں محبت اور احترام کو سوشل میڈیا یوزرس نے کافی پسند کیا ہے۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ’پشپا 2‘ نے باکس آفس پر اپنی ریلیز کے 25 ویں دن بھی دبدبہ قائم کیا ہوا ہے۔ فلم نے صرف 25 دنوں میں 1760 کروڑ روپے کی کمائی کر لی ہے۔ ’میتھری مووی میکرز‘ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر ایک پوسٹ شیئر کر اس بات کی جانکاری دی۔ اس فلم کی ہدایت کاری سوکمار نے کی ہے۔ فلم کو میتھری مووی میکرز اور سوکمار رائٹنگس نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی موسیقی ٹی-سیریز نے دی ہے۔ فلم میں الو ارجن کے علاوہ رشمیکا مندانا اور فہد فاصل نے بھی بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔ یہ فلم 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوئی تھی.
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined