عرب ممالک

سورج آج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا؟

جدہ کی سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو سورج ظہر کی اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا

خانہ کعبہ
خانہ کعبہ 

دبئی: جدہ کی سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو سورج ظہر کی اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ نے بتایا ہے کہ جمعہ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ اس طرح سورج کی طرف دیکھنے سے کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

Published: undefined

فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سورج دن کو 12 بج کر 27 منٹ پر اذان کے وقت 90 ڈگری کی بلندی پر ہوگا اور اسی وقت یہ خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔ اسی وقت قبلے کی سمت بھی متعین کی جا سکتی ہے۔ فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ یہ اس سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ سال 2023 میں مئی میں بھی سورج خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined