عرب ممالک

مسجد حرام میں غیر معتمر افراد کے طواف کا طریقہ کار کیا ہو گا؟

حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر معتمر افراد مسجد حرام کی پہلی منزل پر دن میں تین اوقات میں طواف کی سنت ادا کر سکتے ہیں۔

مسجد حرام میں غیر معتمر افراد کے طواف کا طریقہ کار کیا ہو گا؟
مسجد حرام میں غیر معتمر افراد کے طواف کا طریقہ کار کیا ہو گا؟ 

مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کی انتظامیہ کے سرکاری ترجمان ہانی حيدر کے مطابق مسجد حرام کی پہلی منزل پر غیر معتمر افراد کو طواف کی اجازت مل گئی ہے۔ اس حوالے سے اعتمرنا موبائل اپیلی کیشن میں "طواف بکنگ" کے آئیکون کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

Published: undefined

حرمین شریفین انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر معتمر افراد مسجد حرام کی پہلی منزل پر دن میں تین اوقات میں طواف کی سنت ادا کر سکتے ہیں۔ یہ اوقات: صبح 7 بجے سے 10 بجے تک، شام 9 بجے سے رات 11 بجے تک اور رات 12 بجے سے صبح 3 بجے تک ہیں۔ حوالے سے معتمرین کے لیے تمام خدمات مہیا ہوں گی۔ ان میں آب زمزم پینے کے انتظامات، مسلسل سینی ٹائزیشن اور دروازوں اور داخلی اور خارجی راستوں کو تیار رکھنا شامل ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے باور کرایا کہ پہلے صحن مطاف کی مکمل گنجائش سے استفادہ کیا جائے گا۔ طواف کرنے والوں کو سہولت کے ساتھ مطاف کی جانب آنے والے راستوں کے ذریعے اکٹھا کیا جائے گا۔ اس دوران تمام احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر لاگو ہوں گی۔ ترجمان نے مسجد حرام آنے والوں پر زور دیا ہے کہ وہ حرم مکی میں موجودگی کے دوران پورے وقت چہرے پر حفاظتی ماسک لگائیں۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined