عرب ممالک

اسرائیل کی سلامتی کے تئيں امریکہ کاعزم پختہ ، امریکی وزیر خارجہ کا بیان

امریکی اور اسرائیلی وزیر خارجہ نے علاقائی سلامتی کے چیلنجوں، فلسطینی عوام کو انسانی امداد بہم پہنچانے، اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس 

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اشکنزی سے فلسطینیوں کے لئے انسانی امداد نیز اسرائیل اور عرب ممالک کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیاہے۔

Published: undefined

محکمہ خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے جمعہ کے روز پریس ریلیزمیں کہا کہ "سکریٹری اور اسرائیلی وزیر خارجہ نے علاقائی سلامتی کے چیلنجوں، فلسطینی عوام کو انسانی امداد بہم پہنچانے، اور عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر تبادلہ خیال کیا"۔

Published: undefined

بائیڈن انتظامیہ نے فلسطینیوں کو کووڈ-19 کی روک تھام میں مدد کے لئے 1.5 کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں اور ڈونالڈ ٹرمپ کے دور میں معطل کی جانے والی امریکی امداد کو دوبارہ مکمل بحال کرنے پر غور کرنا چاہتی ہے۔

Published: undefined

پرائس نے کہا کہ "امریکی سکریٹری خارجہ نے انتظامیہ کے اس یقین پر زور دیا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو آزادی ، سلامتی ، خوشحالی ، اور جمہوریت کے مساوی اقدار سے لطف اندوز ہونے کا حق ملنا چاہئے"۔

Published: undefined

بائیڈن انتظامیہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کو بحال کرنے کے لئے راہیں تلاش کررہی ہیں اور دونوں فریقوں سے یکطرفہ اقدام سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔پرائس نے کہا کہ بلنکن نے اسرائیل کی سلامتی کے تئيں امریکہ کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined