دوحہ: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو جمعہ کے روز ابوظہبی کے الباطین قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر حکمراں آلِ نہیان کے تمام ارکان نے شرکت کی۔ ایمریٹس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ اس سے قبل جمعہ کو متحدہ عرب امارات نے ملک کے صدر کے انتقال کا اعلان کیا۔ زاید آل نہیان 73 برس کے تھے اور 2014 سے شدید علیل چل رہے تھے۔
Published: undefined
زاید آل نہیان کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ادا کی گئی، جو ملک کی تمام مساجد، گھروں اور دوسرے مقامات پرغروب آفتاب کے بعد پڑھی گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق قبرستان میں ہونے والی دعائیہ میں حکمران آل نہیان کے ارکان، زاید آل نہیان کے سوتیلے بھائی، ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور متحدہ عرب امارات کے سابق رہنما کی تدفین میں مدد کی۔
Published: undefined
صدارتی امور کی وزارت نے شیخ خلیفہ کے انتقال پر ملک بھر میں 40 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ سوگ کا سلسلہ جمعہ کے روز سے شروع ہو گیا۔ دبئی میڈیا دفتر کے ایک وضاحتی بیان میں بتایا گیا ہے کہ نجی اور سرکاری شعبوں میں تین دن کے لیے ہر قسم کا کام بند رہے گا۔ اس فیصلے کا اطلاق بھی جمعہ کے روز سے ہو گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined