عرب ممالک

یواے ای اور بحرین کے اسرائیل سے امن معاہدے، فلسطین احتجاجاً عرب لیگ کی چئیرمین شپ سے دستبردار

فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کی مذمت کر دی ہے اور ان کے ردعمل میں احتجاج کے طور پر عرب لیگ کے آیندہ اجلاسوں کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے

فلسطین احتجاجاً عرب لیگ کی چئیرمین شپ سے دستبردار
فلسطین احتجاجاً عرب لیگ کی چئیرمین شپ سے دستبردار 

فلسطین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدوں کی مذمت کر دی ہے اور ان کے ردعمل میں احتجاج کے طور پر عرب لیگ کے آیندہ اجلاسوں کی چیئرمین شپ سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلسطینی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ باضابطہ تعلقات استوار کرنے کے لیے سمجھوتوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

فلسطینی ایک ہفتہ قبل واشنگٹن میں امریکا کی ثالثی میں یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ طے شدہ امن معاہدوں کو اپنے نصب العین (کاز) سے غدار قرار دے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان سے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے مطالبے کو نقصان پہنچا ہے۔

قبل ازیں اسی ماہ فلسطینی مندوب عرب لیگ کو اپنے دو رکن ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے اقدام کی مذمت کے لیے آمادہ کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Published: undefined

فلسطینی حکام نے آیندہ چھے ماہ تک عرب لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی لیکن وزیر خارجہ ریاض المالکی نے منگل کے روز غربِ اردن کے شہر رام اللہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب اس عہدے پر برقرار نہیں رہنا چاہتے ہیں۔

ریاضی المالکی نے کہا کہ ’’فلسطین نے عرب لیگ کی وزارتی کونسل کے موجودہ اجلاس کی صدارت کے حق سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے زیادہ بے توقیری اور کیا ہوسکتی ہے کہ اس کی صدارت ہی میں عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے لیے بھاگے بھاگے جا رہے ہیں۔‘‘

Published: undefined

انھوں نے نیوزکانفرنس میں ابتدائی کلمات کے بعد ایک خط پڑھ کر سنایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ انھوں نے یہ خط عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط کے نام بھیجا ہے اور انھیں فلسطین کے مذکورہ فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔انھوں نے یو اے ای اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات استوار کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

وہ خط میں لکھتے ہیں کہ’’ یو اے ای کی اسرائیل کے ساتھ ڈیل سے عرب لیگ میں شدید بحران پیدا ہو گیا ہے۔اس کے بعد بحرین نے بھی اس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی طرزعمل کا مظاہرہ کیا ہے۔‘‘

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined