عرب ممالک

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی

اسرائیل پر حماس کے حملوں کی حمایت میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

لبنان کے جنوب مشرقی گاؤں الطیب میں شہری عمارتوں پر اسرائیلی فضائی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور دو شہری زخمی ہو گئے ،لبنانی ذرائع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ سول ڈیفنس اور مسلم اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ فضائی حملوں میں چار مکانات تباہ اور نو دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔ لبنان کے فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرحدی علاقے میں 21 حملے کیے اور جنوبی لبنان کے 25 قصبوں اور گاؤوں پر بھاری توپوں سے گولے داغے۔

Published: undefined

اسی دوران اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے الطیب میں حزب اللہ کی فوجی عمارت اور بلند سطح سے ہوا میں مار کرنےوالے میزائلو کے ذخیرے کے مقام کو تباہ کردیا۔

Published: undefined

دریں اثنا، حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے یرون اور ایوییم کی اسرائیلی بستیوں اور کئی دیگر اسرائیلی مقامات پر حملہ کیا۔ واضح رہے کہ لبنان اسرائیل سرحد پر 8 اکتوبر سے کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیل پر حماس کے حملوں کی حمایت میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کی طرف سے اسرائیل کی طرف درجنوں راکٹ فائر کیے جانے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined