عرب ممالک

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت تین اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا

جنگ بندی کے اس معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کے بعد روزانہ 600 ٹرک انسانی امداد کی اجازت دی جائے گی اس میں 50 ٹرک ایندھن لے کر جائیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عمل در آمد شروع ہونے کے بعد حماس نے 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کرنے کے بعد ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام کے مزاحمت کاروں نے ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں اسرائیلی یرغمالی خواتین کو ریڈ کراس کے حوالے کیا-عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیلی مغویوں کو انٹرنیشنل ریڈکراس کے سپرد کردیا۔ یرغمالی خواتین میں رومی گونن، ایملی دماری، ورون شتنبر خیر شامل ہیں۔

Published: undefined

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ریڈ کراس کی گاڑیاں یرغمالی خواتین کو لینے غزہ شہر پہنچی تھیں۔ عالمی ریڈ کراس اسرائیلی خواتین کو اسرائیل کے خصوصی فوج یونٹ پہنچائے گی، اسرائیلی خواتین کو غزہ کے نزدیک اسرائیلی فوجی مقام پر لے جایا جائے گا۔

Published: undefined

ریڈ کراس کی ٹیم اسرائیلی خواتین قیدیوں کو غزہ میں اسرائیل کے خصوصی فوجی یونٹ پہنچائےگی جہاں سے انہیں ابتدائی طبی معائنے کے لیے اسرائیل کے فوجی اسپتال لے جایا جائے گا۔بعد ازاں، ان خواتین قیدیوں کو دوسرے اسپتال منتقل کیا جائے گا، یہ خواتین اسپتال میں ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گی۔

Published: undefined

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ ریڈ کراس نے اطلاع دی ہے کہ تینوں اسرائیلی یرغمالیوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے اور وہ غزہ کی پٹی میں آئی ڈی ایف (فوج) اور آئی ایس اے (سیکیورٹی ایجنسی) فورسز کی طرف جا رہے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کے مطابق معاہدے کے تحت رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کے استقبال کے لیے ریڈ کراس کا ایک وفد سخت سیکیورٹی کے درمیان اوفر جیل میں موجود ہے۔

Published: undefined

غزہ میں قید 3 اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، آج رہا کیے جانے والے فلسطینی قیدیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس سے قبل، فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے ٹیلی گرام پر ایک ’پوسٹ‘ میں کہا کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے پہلے دن رہا کیے جانے والے 3 اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیے ہیں۔

Published: undefined

حماس کے مسلح ونگ قاسم بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت ہم نے 24 سالہ رومی گونن، 28 سالہ ایملی داماری اور 31 سالہ ڈورون شتنبر خیر کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان 6 ہفتوں پر محیط جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے میں وسطی غزہ سے اسرائیلی افواج کا بتدریج انخلا اور بے گھر فلسطینیوں کی شمالی غزہ میں واپسی شامل ہے۔اس معاہدے کے تحت غزہ میں جنگ بندی کے بعد روزانہ 600 ٹرک انسانی امداد کی اجازت دی جائے گی، 50 ٹرک ایندھن لے کر جائیں گے جبکہ 300 ٹرک شمال کی جانب مختص کیے جائیں گے، جہاں شہریوں کے لیے حالات خاص طور پر سخت ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined