عرب ممالک

مسجد حرام کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے دنیا کا سب سے بڑا ایئرکنڈیشن پلانٹ

سعودی عرب نے حرمین شریفین میں آنے والے اللہ کے مہمانان کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا ہے اور یہاں دنیا کے سب سے بڑے ایئرکنڈیشن پلانٹ کو نصب کیا گیا ہے

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

الریاض: سعودی عرب نے حرمین شریفین اور وہاں آنے والے اللہ کے مہمانان کے لیے بہترین اور جدید ترین ٹکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا ہے۔ ان ہی کوششوں میں مسجد حرام کے اندر دنیا کے سب سے بڑے ایئرکنڈیشننگ پلانٹ کی فراہمی شامل ہے۔ یہ پلانٹ حرم کے اندر فضا کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنانے میں مصروف رہتی ہے کہ مسجد حرام میں ہوا صاف ہو۔ اس طرح حرم شریف کا رخ کرنے والے پوری راحت اور سکون کے ساتھ عبادت اور مناسک انجام دیتے ہیں۔

Published: undefined

حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی مسجد حرام کے اندر روزانہ نو مرتبہ ایئرکنڈیشننگ کی صفائی انجام دیتی ہے۔ اس کو حرم شریف کے مختلف حصوں میں خارج ہونے سے قبل الٹرا وائلٹ ریز سے سینی ٹائز کیا جاتا ہے۔ اس طرح مسجد حرام کے اندر ٹھنڈی ہوا کو جراثیم سے 100 فیصد پاک کیا جاتا ہے۔

Published: undefined

اس عمل میں سب سے پہلے بڑے پنکھوں کی مدد سے قدرتی ہوا کو اندر لیا جاتا ہے۔ اس کے بعد یہ ہوا کولنگ یونٹوں تک پہنچائی جاتی ہے۔ ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے پانی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد حرم شریف میں ٹھنڈٰ ہوا کے داخل ہونے سے پہلے اسے تین فلٹروں سے گزارا جاتا ہے۔

Published: undefined

حرمین شریفین میں آپریشن اینڈ مینٹیننس انتظامیہ کے ڈائریکٹر انجینئر عامر اللقمانی کے مطابق حرمین میں ایئرکنڈیشننگ کے لیے استعمال ہونے والے دو پلانٹ دنیا کے سب سے بڑے پلانٹ میں سے ہیں۔ ان میں پہلا "اجیاد پلانٹ" ہے۔ اس کی پیداوار 35300 ٹن کولنگ ہے جس میں سے تقریبا 24500 ٹن کولنگ استعمال ہو جاتی ہے۔ دوسرا "مرکزی پلانٹ" ہے۔ یہ نیا پلانٹ 1.2 لاکھ ٹن کولنگ پیدا کرتا ہے۔ اس سے تیسری سعودی توسیع کے علاوہ نصف مسعی کا علاقہ پورا کیا جاتا ہے۔ مستقبل میں یہ پلانٹ مسجد حرام کی تمام راہ داریوں اور متصل مقامات کو کولنگ فراہم کرے گا۔

Published: undefined

اللقمانی کے مطابق ہوا کو تین مرحلوں میں 100 فیصد صاف اور جراثیم سے پاک کر کے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ ہوا کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ضخیمUnits Heat Exchanger کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ان یونٹوں کی تعداد 344 ہے جو خصوصی رُومز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ ایئر کنڈیشننگ پلانٹس کی دیکھ بھال اور صفائی کے لیے نہایت اعلی تربیت یافتہ انجینئروں اور تکنیک کاروں کو متعین کیا گیا ہے۔ یہ عملہ چوبیس گھنٹے اس پورے عمل کی نگرانی انجام دیتا ہے۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined