عرب ممالک

سعودی عرب میں اونٹ کی کوہان کے مشابہ آسمان سے گرنے والے شہاب ثاقب کا قصہ

سعودی عرب کے نیشنل میوزیم میں ایک بھاری بھرکم آہنی شہابیہ موجود ہے جو سنہ 1966ء کو سعودی عرب کے علاقے ربع الخالی میں پایا گیا۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ اس شہابیے کا وزن دو اعشاریہ 75 ٹن ہے

سعودی عرب میں اونٹ کی کوہان کے مشابہ آسمان سےگرنے والے شہاب ثاقب کا قصہ
سعودی عرب میں اونٹ کی کوہان کے مشابہ آسمان سےگرنے والے شہاب ثاقب کا قصہ 

سعودی عرب کے نیشنل میوزیم میں ایک بھاری بھرکم آہنی شہابیہ موجود ہے جو سنہ 1966ء کو سعودی عرب کے علاقے ربع الخالی میں پایا گیا۔ ماہرین ارضیات کا کہنا ہے کہ اس شہابیے کا وزن دو اعشاریہ 75 ٹن ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 8:40 AM IST

سعودی عرب میں شاہ سعود یونیورسٹی میں جیالوجی اور معدنیات کے امور کے سابق ماہرڈاکٹر احمد المہندس نے 'العربیہ ڈاٹ نیٹ' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'Wabar Meteorite' طرز کا یہ شہابیہ عرب دنیا میں گرنے والا وزن اور حجم میں سب سے بڑا شہابیہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سنہ 1978ء کو میں ذاتی طور پر میزان سیمنٹ کمپنی کی طرف سے اس شہابیے کو دیکھنے گیا۔ اس کا صافی وزن 2200 کلو گرام ہے اور اس کی شکل اونٹ کے کوہان سے مشابہ ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 8:40 AM IST

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر المہندس کا کہنا تھا کہ میں‌ نے اس شہابیے کا کیمیائی اور معدنی پہلو سے جائزہ لیا۔ اس کے تجزیے میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے 'سیمستھونین انسٹیٹیوٹ نے تعاون کیا تھا۔ اس کے بعد میں‌ نے اس کے بارے میں حاصل ہونے والی معلومات ایک مضمون کی شکل میں شہابیوں کی معلومات شائع کرنے والے جریدے J.S.Clarke میں شائع کیں۔

Published: 29 Sep 2020, 8:40 AM IST

ان کا کہنا تھا کہ اس شہابیے کو شاہ سعود یونیورسٹی کے کالج آف سائنس کی عمارت کیے باہر نمائش کے لیے بھی پیش کیا گیا۔ اس کی نمائش سابق سعودی فرمانروا شاہ فیصیل مرحوم کے حکم پرعمل میں لائی گئی تھی۔ اس کے بعد نیو شاہ سعود یونیورسٹی ہیڈا کواٹر میں بھی اس کی نمائش کی گئی۔ اس کے بعد سے آج تک اسے سعودی عرب میں خلا سے گرنے والے ایک نایاب شہابیے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Published: 29 Sep 2020, 8:40 AM IST

انہوں‌نے مزید کہا کہ انگریزی مستشرق اور سیاح جون فیلپی نے سنہ 1932ء میں اس شہابیے کا انکشاف کیا۔ کہا جاتا ہے کہ یہ شہابیہ آسمان سے آگ کے ایک شعلے کی شکل میں زمین پر گرا۔ بیسویں صدی کے آخر میں اس کی جگہ کا تعین کیا گیا۔ اس کے زمین پر گرنے کے بعد جائے وقوعہ پر اس کے تین منہ دیکھے گئے۔ ایک جگہ اس نے زمین پر 116 میٹر، دوسری جگہ 61 اور تیسری جگہ 11 میٹر کی جگہ پر نشانہ چھوڑا۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 29 Sep 2020, 8:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 29 Sep 2020, 8:40 AM IST