عرب ممالک

سعودی منصوبے کے ضمن میں حوثی قیدیوں کو منتقل کرنے والا پہلا طیارہ یمن پہنچا

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے حوثی قیدیوں کو یمن منتقل کرنے والے پہلے طیارے کی روانگی کا اعلان کیا۔ یہ منتقلی سعودی عرب کے انسانی منصوبے کے ضمن میں عمل میں لائی جا رہی ہے

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد نے حوثی قیدیوں کو یمن منتقل کرنے والے پہلے طیارے کی روانگی کا اعلان کیا۔ یہ منتقلی سعودی عرب کے انسانی منصوبے کے ضمن میں عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اتحاد کے مطابق قیدیوں کو فضائی راستے سے صنعاء اور عدن منتقل کرنے کے 3 مراحل جمعے کے روز مکمل ہو جائیں گے۔ العربیہ اور الحدث کے نمائندے نے بتایا کہ صلیب احمر کا طیارہ 40 حوثی قیدیوں کو لے کر عارضی دارالحکومت عدن پہنچا۔

Published: undefined

عرب اتحاد کی افواج کے سرکاری ترجمان بریگیڈیر جنرل ترکی المالکی نے گذشتہ ماہ اپریل میں کہا تھا کہ "اتحاد کی مشترکہ افواج کی کمان کُل 163 حوثیوں کو رہا کرے گی۔ یہ افراد مملکت سعودی عرب کی اراضی کے خلاف لڑائی کی کارروائیوں میں شریک رہے۔ ان قیدیوں کی رہائی انسانی منصوبے کے ضمن میں کی جا رہی ہے"۔

Published: undefined

عرب اتحاد کے مطابق یہ اقدام اُن تمام کوششوں اور مساعی کو سہارا دینے کے لیے ہے جو یمنی بحران کے خاتمے اور امن کے قیام کے واسطے کی جا رہی ہیں۔ ان میں اقوام متحدہ کی جانب سے حالیہ جنگ بندی کو مضبوط بنانے کی کوششیں بھی شامل ہیں۔ اتحاد نے واضح کیا کہ مشترکہ افواج کی کمان قیدیوں کی صںعاء منتقلی کا عمل مکمل کرنے کے لیے صلیب احمر تنظیم کے ساتھ رابطہ کاری میں ہے۔

Published: undefined

یاد رہے کہ اقوام متحدہ نے رواں سال یکم اپریل کو اعلان کیا تھا کہ یمنی فریقوں نے دو اپریل سے دو ماہ جاری رہنے والی جنگ بندی پر موافقت کا اظہار کر دیا ہے۔ علاوہ ازیں متحارب فریقوں نے یمن میں عسکری کارروائیوں کو مکل طور پر روک دینے ، صنعاء کا ہوائی اڈہ ما قبل مقررہ علاقائی منزلوں کی پروازوں کے لیے کھول دینے اور الحدیدہ کی بندرگاہ میں ایندھن لانے والے بحری جہازوں کے داخلے پر بھی رضامندی کا اعلان کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined