عرب ممالک

اسرائیل کے پیچھے اصلی طاقت واشنگٹن کی ہی ہے: ایران کے صدر پیزشکیان کا بیان

ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے امریکی اقدام پر پہلی بار ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن پر سخت حملہ کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے امریکی اقدام پر پہلی بار ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن پر سخت حملہ بولا  ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد اپنے پہلے تبصرہ میں کہا کہ یہ حملہ ظاہر کرتا ہے کہ اسلامی جمہوریہ کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم کے پیچھے واشنگٹن ہی  اصل طاقت ہے۔ ایران کی خبر رساں ایجنسی آئی آر این اےکے حوالے سے پیزشکیان نے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی بے چارگی کو دیکھ کر میدان میں آیا۔

Published: undefined

غور طلب ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع میں اب امریکہ براہ راست شامل ہو  گیا ہے۔ ہفتے کی رات دیر گئے، امریکی طیاروں نے ایران کے تین بڑے جوہری مقامات - فوردو، نتانز اور اصفہان پر زبردست فضائی حملہ کیا۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان تمام اڈوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے جوابی کارروائی کی تو امریکہ مزید حملے کرے گا۔

Published: undefined

اس جاری تنازعے میں اب تک ایران میں سینکڑوں افراد ہلاک اور ایک ہزار سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں جب کہ اسرائیل میں دو درجن سے زائد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ لیکن اسرائیل اسے اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور دلیل دیتا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے لیے اس کا فوجی آپریشن ضروری ہے۔

Published: undefined

اگرچہ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا اندازہ ہے کہ تہران فعال طور پر جوہری بم تیار نہیں کر رہا ہے لیکن صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران بہت جلد ایک ایسا بم تیار کر سکتا ہے جس سے سنگین خطرہ لاحق ہو گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined