عرب ممالک

عمرہ ادا کرنے پر عارضی پابندی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری: امامِ کعبہ

امام کعبہ السدیس کا کہنا ہے کہ ایک وبائی بیماری سے انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کا ہر اقدام شرعی حدود اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب میں حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر حکومت کی طرف سے عمرہ کے مناسک پرعارضی پابندی کے فیصلے کے شریعت کے مطابق درست اقدام قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک وبائی بیماری سے انسانی جانوں کا تحفظ حکومت کی پہلی ذمہ داری ہے۔ بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت کا ہر اقدام شرعی حدود اور اسلامی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

Published: undefined

قبل ازیں جمعہ کے خطبات میں الشیخ ڈاکٹر عبداللہ الجھنی نے مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیب الشیخ ڈاکٹر ڈاکٹر صلاح البدیر نے حکومت کی طرف سے کرونا وباء کے خطرے کی وجہ سے عارضی طور پر عمرہ کی ادائی اور مسجد نبوی کی زیارت پر پابندی کی حمایت کی ہے۔ دونوں علماء نے کرونا کی وجہ سے اس عارضی پابندی کی حمایت کرتے ہوئے اسے شریعت کے تقاضوں سے ہم آہنگ فیصلہ قرار دیا تھا۔

Published: undefined

مسجد حرام کے امام وخطیب الشیخ ڈاکٹر عبداللہ الجھنی نے جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کی قیادت میں مملکت نے کرونا وائرس کی وجہ سے عمرہ کی ادائی پر جو عارضی پابندی لگائی ہے وہ اسلامی شریعت کے اصولوں کے عین مطابق ہے۔

Published: undefined

اسی حوالے سے حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈنسی کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد حرام اور مسجد نبوی کو نماز عشاء کے ایک گھنٹے بعد بند کرنے اور نماز فجر سے آدھ گھنٹہ قبل کھولنے کا فیصلہ کرونا جیسے وبائی مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ کی فضاء اور اس کے ماحول کو کسی بھی وبائی امراض کے اثرات سے محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ اسی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت نے بروقت فیصلہ کرتے ہوئے عمرہ کی ادائی پر عارضی طور پر پابندی عاید کر دی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے دیگر حفاظتی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ مسجد حرام اور مسجد نبویﷺ میں اعتکاف، بستر بچھانے، کھانے پینے کی اشیاء لانے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ مساجد میں جگہ جگہ زم زم کے کولر بند کر دیئے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined