عرب ممالک

سفارتخانہ کھولنے کی بات چیت کے لیے تکنیکی وفد جلد ریاض جائے گا: ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی تکنیکی وفد کے دورہ ایران کے بعد جلد تہران کا ایک وفد بھی ریاض کا دورہ کرے گا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر</p></div>

علامتی تصویر

 

تہران: سعودی عرب اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کا سفر جاری ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی تکنیکی وفد کے دورہ ایران کے بعد جلد تہران کا ایک وفد بھی ریاض کا دورہ کرے گا۔

Published: undefined

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج پیر کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاض میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر بات کرنے کے لیے ایک تکنیکی وفد چند دنوں کے اندر سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان سفیروں کی تقرری کے لیے ابتدائی اقدامات کر لیے گئے ہیں اور مزید پیش رفت جاری ہے۔

Published: undefined

یمن میں جنگ بندی کے معاملہ پر بات کرتے ہوئے ناصر کنعانی نے کہا امید ہے کہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیاں ایک پائیدار سیاسی عمل لائیں گی اور یمن میں مسلسل جنگ بندی میں مددگار ثابت ہوں گی۔ انہوں نے کہا ایران یمنیوں کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کا حامی ہے۔

Published: undefined

اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کی مدت دو توسیعوں کے بعد گزشتہ اکتوبر کی دوسری تاریخ کو ختم ہو گئی تھی۔ تمام یمنی فریق اس کے بعد اس جنگ بندی کی تجدید کے لیے کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے ہیں۔ واضح رہے سعودی عرب اور ایران میں تعلقات کی بحالی کے بعد دو روز قبل سعودی وفد تہران پہنچا تھا جس کا مقصد معاہدہ پر عمل درآمد کرنا تھا۔

Published: undefined

دونوں ملکوں نے گذشتہ مارچ 2023 میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے اور دو ماہ کے اندر دونوں سفارت خانوں کو دوبارہ کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔ دریں اثنا ایرانی خبر رساں ایجنسی "تسنیم" نے اعلان کیا ہے کہ ایک ایرانی تکنیکی وفد ریاض میں سفارت خانے کو دوبارہ کھولنے کی تیاری کے لیے کل ریاض جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined