عرب ممالک

شامی صدر کی اہلیہ اسماء اسد موذی مرض میں مبتلا

شامی صدر بشارالاسد اپنی اہلیہ کی بیماری سے پریشان ہیں۔حال میں ہوئی میڈیکل جانچ کے بعد ڈاکٹروں کی تشخیص سے معلوم ہوا کہ ان کو بریسٹ کینسر ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا تصویر سوشل میڈیا

شامی خاتون اول اسماء اسد بریسٹ کینسر میں مبتلا ہیں ۔ شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کے روز اس خبر کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بشار الاسد کی اہلیہ کو بریسٹ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ، جس کے بعد اس موذی مرض کے پہلے درجے کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی جانب سے 42سالہ اسماء اسد کی مسکراتے چہرے والی تصاویر جاری کی گئی ہیں جس میں وہ شوہر کے ساتھ کسی ہسپتال میں کرسی پر بیٹھی ہیں اور ان کے بائیں ہاتھ پر کینولا لگا ہوا ہے۔

Published: undefined

ادھر شامی صدر کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ’’اسماء اسد کے سینے میں سرطان کی تشخیص ہوئی ہے۔ مرض ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس کا علاج شروع کر دیا گیا ہے۔‘‘

شامی خاتون اول بننے سے پہلے اسماء اسد بینکنگ کے شعبے سے وابستہ تھیں، ان کے شامی والدین لندن میں مقیم ہیں وہیں ان کی پیدائش ہوئی ، بشار الاسد سے ان کی شادی سنہ 2000ء میں ہوئی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز