عرب ممالک

عراق میں پی کے کے کے ساتھ جھڑپوں میں 6 ترک فوجیوں کی موت

جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پی کے کے کے ارکان نے شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے میں دراندازی کی کوشش کی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

شمالی عراق میں کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کے لڑاکوں کے ساتھ جھڑپ میں ہفتہ کو چھ ترک فوجی ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہو گیا۔ترک وزارت دفاع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب پی کے کے کے ارکان نے شمالی عراق میں ترک فوجی اڈے میں دراندازی کی کوشش کی۔ اس میں کم از کم 13 شدت پسند مارے گئے۔ علاقے میں جھڑپیں جاری ہیں اور ترک فضائیہ پی کے کے کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہی ہے۔

Published: undefined

ترک افواج اکثر شمالی عراق میں پی کے کے کے ٹھکانوں، خاص طور پر قندیل پہاڑوں میں، پی کے کے کے مرکزی اڈے کے خلاف زمینی کارروائیاں یا فضائی حملے اور توپ خانے سے بمباری کرتی ہیں۔

Published: undefined

ترک حکومت نے اپریل 2022 میں شمالی عراق میں پی کے کے کے خلاف لڑنے کے لیے آپریشن کلاؤ- لوک شروع کیا۔ پی کے کے، جسے ترکی، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کیا ہے، تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے ترک حکومت کے خلاف بغاوت کر رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined