عرب ممالک

شام: دمشق کے چرچ میں ایک خوفناک خودکش حملہ، 20 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اتوار کو دمشق کے ایک چرچ میں اس وقت خوفناک خودکش دھماکہ ہوا جب وہاں ایک دعائیہ اجتماع جاری تھا۔ حملے میں 20 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوئے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب</p></div>

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، ویڈیو گریب

 

شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک چرچ میں اتوار کو اس وقت خوفناک خودکش دھماکہ ہوا جب وہاں دعائیہ اجتماع جاری تھا۔ حملے میں 20 افراد ہلاک اور 13 شدید زخمی ہوئے۔ سرکاری میڈیا نے اسے بزدلانہ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے، حالانکہ ابھی تک کسی تنظیم نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

Published: undefined

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے علاقے دوئیلا میں واقع مار الیاس چرچ میں خودکش بم دھماکہ ہوا۔ جس میں 20 افراد ہلاک ہو ئے۔ شامی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ آور نے چرچ کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

Published: undefined

شام کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ دمشق کے علاقے دوئیلا میں سینٹ مار الیاس چرچ میں خوفناک خودکش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش سے وابستہ ایک خودکش بمبار نے کیا۔ وزارت کے مطابق حملہ آور پہلے چرچ میں داخل ہوا، ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر خود کو دھماکہ خیز جیکٹ سے اڑا لیا۔

Published: undefined

شام کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر حمزہ المصطفیٰ نے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوئیلا کے چرچ پر ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بزدلانہ حرکت ہماری شہری اتحاد اور بھائی چارے کی اقدار کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ شامی معاشرہ قومی اتحاد اور شہری امن پر یقین رکھتا ہے اور تمام برادریوں کے درمیان بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حکومت وطن عزیز کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دہشت گرد تنظیموں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’آج تک‘)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined