فائل تصویر یو این آئی
اسرائیلی جنرل سیکورٹی سروس (شن بیٹ) کے سربراہ رونن بار اور جارڈن جنرل انٹیلی جنس سروس کے سربراہ احمد حسنی نے شام کی صورتحال پر خفیہ بات چیت کی ہے۔ ایکسیوس پورٹل نے اسرائیلی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔ بار اور حسنی کے درمیان بات چیت کے دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی حکام نے شام کی صورتحال اور وہاں کے مسلح اپوزیشن کے ساتھ اسرائیل اور اردن کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔ قابل ذکر ہے کہ شام میں مسلح اپوزیشن اب ایک عبوری حکومت تشکیل دے رہا ہے۔
Published: undefined
اسرائیلی حکام کے مطابق دونوں ملکوں کے فوجی حکام نے بات چیت کے دوران اردن کے ذریعہ ایران سے ویسٹ بینک میں مسلح گروپوں کو ہتھیاروں کی مبینہ فراہمی پر بھی بات چیت کی۔
Published: undefined
اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کے جوان دہشت گردی کی کوششوں کو روکنے کے لیے مغربی کنارے پر حملہ کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں 5000 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سے نصف کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ فلسطینی تحریک حماس سے تعلق رکھتے ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ شامی مسلح اپوزیشن نے 8 دسمبر کو شام کے دارالحکومت دمشق پر قبضہ کر لیا تھا۔ روسی حکام نے کہا ہے کہ شامی تنازعے میں شرکاء کے ساتھ بات چیت کرنے کے بعد بشار الاسد نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا اور شام چھوڑ کر روس چلے گئے، جہاں انہیں پناہ دی گئی۔ اس کے بعد محمد البشیر (جنہوں نے حیات تحریر الشام اور دیگر اپوزیشن گروپوں کے ذریعہ تشکیل کردہ ادلب پر مبنی انتظامیہ کو چلایاتھا) کو 10 دسمبر کو عبوری وزیر اعظم نامزد کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined