عرب ممالک

تمام عمرہ زائرین مکہ مکرمہ میں داخلہ سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوائیں، سعودی وزیر

سعودی عرب کے وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا لیں

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب کے وزیرِ حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکہ مکرمہ میں آمد سے قبل کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا لیں۔

انھوں نے العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز پرعمل درآمد جاری رہے گا۔جو لوگ عمرہ ادا کرنے کے خواہاں ہیں، انھیں حفظ ماتقدم کے طور پر کووِڈ-19 کی ویکسین لگوالینی چاہیے۔‘‘

Published: undefined

ڈاکٹر صالح کا کہنا تھا کہ ’’عازمینِ عمرہ کو ہر وقت چہرے پر ماسک پہن کر رکھنا ہوگا اور عازمین کے لیے مقررکردہ عمر کی حد کی پابندی برقرار رہے گی۔‘‘ سعودی حکام کے مطابق صرف 18 سے 50 سال کی عمر کے افراد کو عمرہ ادا کرنے کی اجازت ہے۔

سعودی عرب کے الاخباریہ ٹی وی نے بدھ کو اطلاع دی ہے کہ اب تک ایک لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ان میں سعودی شہری اور مکین دونوں شامل ہیں۔انھیں سعودی حکومت کی جانب سے امریکا کی دواساز فرم فائزر کی تیار کردہ ویکسین مفت لگائی جارہی ہے۔

Published: undefined

مناسک عمرہ کی ادائی کے دوران میں مسجد الحرام میں سماجی فاصلہ اختیارکرنے کی پابندی برقرار رہے گی۔مسجد الحرام کے صحنوں اور ہالوں کو روزانہ ڈھائی ہزار لٹر سے زیادہ ماحول دوست جراثیم کش محلولات سے مصفا کیا جارہا ہے۔

مسجدالحرام کے مختلف حصوں میں میڈیکل ٹیمیں بھی مقرر کی گئی ہیں اور کورونا وائرس کے کسی بھی مشتبہ کیس کی صورت میں طبّی معائنے اورانھیں الگ تھلگ رکھنے کے لیے ایک کمرا مختص کیا گیا ہے۔

Published: undefined

الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کی صدارتِ عامہ کے ترجمان نے قبل ازیں العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام زائرین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے نومبر2020ء میں کورونا وائرس کی وَبا کی شدت میں کمی کے بعد سخت پابندیوں کے ساتھ زائرین کوعمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined