عرب ممالک

سمندر کے راستے آنے والے عازمین حج کے لیے سعودی عرب کا جامع آپریشنل پلان!

آپریشنل پروگرام کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا اور ان کی تمام ضروریات پوری کرنا ہے تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائی کی عظیم عبادت کے دوران یکسوئی کے ساتھ مناسک حج ادا کر سکیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سعودی عرب کی حکومت نے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آنے والے فرزندان توحید کی ہر ممکن معاونت کی خاطر بری، بحری اور فضائی تمام راستے کھول دیئے ہیں۔ سنہ 1440ھ کے حج کے لیے بحری راستوں سے آنے والے عازمین حج کے لیے مکمل اور جامع آپریشنل پروگرام وضع کیا گیا ہے۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق اس آپریشنل پروگرام کا مقصد اللہ کے مہمانوں کو ہر ممکن سہولت مہیا کرنا اور ان کی تمام ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ فریضہ حج کی ادائیگی کی عظیم عبادت کے دوران یکسوئی کے ساتھ مناسک حج ادا کر سکیں۔ بحری راستوں سے آنے والےعازمین حج کے لیے آپریشنل پروگرام کی نگرانی سعودی بندرگاہ اتھارٹی کو سونپی گئی ہے جب کہ کئی دیگر سرکاری اور نجی ادارے بھی اس میں تعاون کر رہے ہیں۔

Published: undefined

سعودی عرب کی مختلف بندرگاہوں پر عازمین حج کے لیے استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جدہ بندرگاہ میں 14 ذی القعدہ کو سمندر کے راستے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب میں داخل ہوگا۔ اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر عازمین حج کی آمد 4 ذی الحجۃ تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

رواں سال جدہ بندرگاہ سے 22 ہزار عازمین حج کی سعودیہ میں داخلے کی امید ہے جب کہ گذشتہ برس 22 قافلوں کی شکل میں 16 ہزار عازمین حج سعودی عرب میں داخل ہوئے تھے۔

Published: undefined

جدہ اسلامی بندرگاہ میں مسافر ٹرمینل میں فی گھنٹہ 800 عازمین حج کی آمدو رفت کی گنجائش ہے۔ ٹرمینل پر 5 پلیٹ فارم بنائے گئے ہیں۔ تین پلیٹ فارم آنے والے عازمین اور 2 جانے والے حجاج کرام کے لیے ہیں۔ ان تمام پلیٹ فارمز پرعازمین حج کی آمد ورفت کے لیے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

Published: undefined

آپریشنل پروگرام کے تحت عازمین حج کے سامان کی چھان بین کے لیے 14 جدید مشیںیں لگائی گئی ہیں۔ عازمین حج کے سامان کی متنقلی کے لیے 700 ٹرالیوں، مریضوں اور خصوصی عازمین حج کے لیے 28 بسوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

بندرگاہ پر حجاج کرام کے لیے بنائے گئے ٹرمینل پر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ فائر بریگیڈ کا عملہ اور آگ بجھانے والے آلات اور دیگر ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ جدہ بندرگاہ پر عازمین حج کی رہنمائی کے لیے 266 گائیڈ مقرر کیے گئے ہیں جو عازمین کو مختلف امور میں ان کی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔

Published: undefined

جدہ بندرگاہ پر عازمین حج کو حرم شریف تک لانے یا ان کی قیام گاہوں تک پہنچانے کے لیے بسوں کا انتظام ہے اور ان بسوں کے لیے 23600 مربع میٹر کی جگہ کو وسیع کرکے 27000 مربع میٹر اسٹینڈ بنایا گیا ہے جس کے بعد ان اڈوں سے مسافروں کی گنجائش 1000 سے بڑھا کر 2800 کردی گئی ہے۔ مسافروں کے سامان کی چیکنگ کے لیے ’ایکسرے‘ سسٹم نصب ہے۔

Published: undefined

بیرون ملک سے سمندر کے راستے سعودی عرب پہنچنے والے عازمین حج جدہ کے علاوہ الضبا بندرگاہ پر بھی اتریں گے۔ رواں سال اس بندرگاہ سے 40 ہزار عازمین حج کی آمد متوقع ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined