عرب ممالک

سعودی عرب نے انسداد کورونا کے لیے تاریخی اور جرات مندانہ اقدامات کیے : امام کعبہ

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ سعودی حکومت نے بہادری، دلیری اور جرات مندی کے ساتھ کورونا کی روک تھام کے لیے تاریخی فیصلے کیے، جس کے نتیجے میں ملک کو کورونا کی وجہ سے آنے والی تباہی سے بچالیا گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

الریاض: امام کعبہ اور مسجد حرام کے خطیب الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے کل جمعہ کے خطبہ میں عوام الناس پر زور دیا کہ وہ ماہ صیام میں اعمال صالحہ کے لیے سخت محنت کریں۔ انہوں نے کہاں رواں سال ماہ صیام ایک ایسے موقعے پر آیا ہے جب پوری دنیا اور سعودی قوم کورونا کی خطرناک وبا کی لپیٹ میں ہے۔ معاصر انسانی تاریخ میں اس وبا کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ یہ وبا اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنْفُسِهِمْ کہ ہم آفاق اور ان کے اپنے جسموں میں ان انسانوں کو اپنی نشانیاں دکھائیں گے۔

Published: 23 May 2020, 6:11 PM IST

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک اور خطہ نہیں جہاں کورونا وبا نے یلغار نہ کی ہو۔ مگر اس یلغار کے سامنے اہل ایمان سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔ ایک سچے مومن کا ایمان ہی اسے بحرانوں سے بچانے میں ڈھال بن سکتا ہے۔ جو شخص اپنے رب پر یقین، اس کی تقدیر پرایمان، اپنے مالک ومولا سے حسن ظن اور سچا توکل کرتا ہے تو اس کا ایمان بحرانوں، مصائب اور مشکلات میں اس کی ڈھال بن جاتا ہے۔

Published: 23 May 2020, 6:11 PM IST

الشیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے بہادری، دلیری اور جرات مندی کے ساتھ کورونا کی روک تھام کے لیے تاریخی فیصلے کیے اور ان فیصلوں کے نتیجے میں سعودی عرب کو کورونا کی وجہ سے بڑی تباہی سے بچالیا گیا۔

Published: 23 May 2020, 6:11 PM IST

انہوں نے کورونا سے نمٹنے کے لیے کام کرنے والے سرکاری اور نجی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت نے حادثات اور بحرانوں سے نکلنے کے لیے جرات مندانہ اور تاریخی فیصلے کیے جس کے نتیجے میں سعودی عرب میں کورونا وبا کو تباہ کن حد تک پھیلنے سے روک دیا گیا۔

Published: 23 May 2020, 6:11 PM IST

ان کا کہنا تھا کہ انسداد کورونا مہم میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی مساعی قابل تحسین اور قابل ستائش ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی پولیس اور محکمہ صحت نے بھی کورونا کی روک تھام کے لیے مشکل حالات میں کام جاری رکھ کر یہ ثابت کیا ہے کہ تمام ریاستی مشینری اس وقت کورونا وبا کی رک تھام کے لیے کام کر رہی ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: 23 May 2020, 6:11 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 23 May 2020, 6:11 PM IST