عرب ممالک

سعودی عرب میں شکار کے ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا اعلان

وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگلی حیات بالخصوص معدومیت کے خطرے سے دوچار جانداروں کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر العربیہ ڈاٹ نیٹ 

ریاض: سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے مملکت میں تحفظ ماحولیات سے متعلق شاہی فرمان اور کابینہ کے فیصلہ کے مطابق جانوروں کے شکار کے وضع کردہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

وزارت ماحولیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگلی حیات بالخصوص معدومیت کے خطرے سے دوچار جانداروں کا تحفظ ہماری پہلی ترجیح ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت نے اندھا دھند اور ظالمانہ شکار کی روک تھام، جانداروں کے شکار کی حد مقرر کرنے، شکاریوں کو شکار کا شوق پورا کرنے میں انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے اور شکار کے میدان میں سرکایہ ماری کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

Published: undefined

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نے شکار کے ضوابط کی خلاف ورزی، ممنوعہ جانوروں کو شکار کرنے، ممنوعہ وقت میں شکار کرنے، بغیر لائسنس کے شکار کرنے، شکار کے لیے غیر مجاز طریقوں کے استعمال اور دیگر ضوابط کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے مقرر کیے گئے ہیں۔

Published: undefined

وزارت ماحولیات کی طرف سے جرمانوں کی جاری کردہ فہرست میں کہا گیا ہے کہ بغیر لائسنس کے شکار کرنے پر 10 ہزار ریال جرمانہ کیا جائے گا۔ ممنوعہ علاقے میں شکار پر 5 ہزار، ممنوعہ موسم میں شکار پر 5 ہزار، شکار کے دوران لائسنس کا استعمال نہ کرنے پر 10 ہزار ریال اور پرندوں کے گھونسلوں اور انڈوں کو بتاہ کرنے اور ان کی نسلی کشی جیسے اقدامات پر 10 لاکھ ریال جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Published: undefined

اسی طرح عربی ہرن کے شکار پر 90 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سیہ پر 70 ہزار ریال، افریقی بجو کے شکار پر80 ہزار ریال،عرب بھیڑیا اور گیدڑ کے شکار پر 80 ہزار ریال، عربی چیتے پر 4 لاکھ ریال، عسیری فاختہ کے شکار پر ایک لاکھ ریال، ابو منچل کے شکار پر 2 لاکھ ریال، بڑی جسامت اور لمبی دم والی چھپکلی کے شکار پر تین ہزار ریال اور جنگی خرفوش کے شکار پر 18 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔

بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined