عرب ممالک

سعودی عرب کا 14 ہزار کلومیٹر طویل نیا ریلوے نیٹ ورک تعمیر کرنے کا اعلان

سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے معدنیات فورم میں اس نئے منصوبہ کا اعلان کیا ہے، انھوں نےکہاکہ نیا ریلوے ٹریک ملک بھر میں بچھایا جائے گا اور اس کو موجودہ نیٹ ورک سے مربوط کیا جائے گا

العربیہ ڈاٹ نیٹ
العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی حکومت مملکت بھرمیں 14ہزارکلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک تعمیرکرے گا۔ سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد الفالح نے الریاض میں منعقدہ معدنیات فورم میں اس نئے منصوبہ کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

انھوں نے کہا کہ نیا ریلوے ٹریک ملک بھر میں بچھایا جائے گا اور اس کو موجودہ نیٹ ورک سے مربوط کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت نئے سرمایہ کاری قانون پر کام کر رہی ہے۔اس میں ملکی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی ضروریات اور احتیاجات کا احاطہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

خالد الفالح نے کہا ’’نئی ریل لائن مملکت کا احاطہ کرے گی اور ہمارے پاس پہلے سے موجود نیٹ ورک کو مضبوط بنائے گی۔ اس کے لئے وزارت سرمایہ کاری ایک نئے قانون پر کام کر رہی ہے جو سرمایہ کاروں کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ مید ہے کہ اس سال قانون کا اطلاق ہو جائے گا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined