عرب ممالک

سعودی عرب: ایک خاتون کی 'دیہاتی مہمان سرائے' سیاحوں کی توجہ کا مرکز

سعودی عرب کے علاقے جازان میں الدائر گورنری کے پہاڑے ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھر کو ایک 'دیہاتی مہمان سرائے' میں‌ تبدیل کر کے مقامی شہریوں سیاحوں کی توجہ حاصل کی ہے

تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ
تصویر بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ 

سعودی عرب کے علاقے جازان میں الدائر گورنری کے پہاڑے ماحول سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے گھر کو ایک 'دیہاتی مہمان سرائے' میں‌ تبدیل کر کے مقامی شہریوں سیاحوں کی توجہ حاصل کی ہے۔

Published: undefined

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے بات کرتے ہوئے 'دیہاتی مہمان سرائے' کی میزبانی سارہ المالکی نے بتایا کہ پہاڑی اور دیہاتی طرز کے اس مہمان خانے کا تصور اس کے ذہن میں چند ماہ پہلے پیدا ہوا۔ اس نے گائوں میں ایک زرعی فارم قریب واقع اپنے گھر کو ایک دیہاتی طرز کے مہمان سرائے میں تبدیل کرنے کے لیے کام شروع کر دیا۔ اس کا کہنا ہے فی الحال وہ اپنے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ گاؤں اور فارم ہائوس کے قریب الدائر گورنری میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس کا مقصد عام طور پر مقامی شہریوں اور باہر سے آنے والے سیاحوں کو دیہاتی ماحول کے مطابق رہائش، خوراک اور دیہی ماحول سے لطف اندوز ہونے کے لیے ماحول فراہم کرنا ہے۔

اس نے مزید کہا کہ پروجیکٹ عام طور پر خطے میں بکھرے ہوئے سیاحوں کی جگہوں اور خاص طور پر الدائر گورنری میں کے سیاحوں کی آمد و رفت کے لیے ایک نیا ماحول پیدا ہرنا ہے اور انہیں خالص دیہاتی طرز زندگی سے آگاہ کرنا ہے۔

Published: undefined

سارہ نے بتایا کہ اب تک اس نے اس مہمان سرائے کے آس پاس مختلف قسم کے درختوں کے 1500 پودے لگائے ہیں۔ جن میں آم، کافی، آم، کا کائو، اور پپیتا کے درخت بھی ہیں۔ اس کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ منصوبہ ابتدائی مرحلے میں ہے تاہم قیام گاہ مکمل ہوچکی ہے۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined