عرب ممالک

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں نظر آیا رمضان المبارک کا چاند، کل ہوگا پہلا روزہ

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور پہلا روزہ پیر یعنی کل ہوگا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

 

ریاض: سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا ہے اور ماہ صیام کا پہلا روزہ پیر یعنی کل ہوگا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں اتوار کو رمضان کا چاند دیکھا گیا ہے اور ماہِ رمضان کا پہلا روزہ یکم رمضان 1445 ہجری 11 مارچ 2024، پیر کو ہوگا۔

Published: undefined

قبل ازیں، سعودی حکومت نے لوگوں کو چاند رات کو چاند تلاش کرنے کی تلقین کی تھی اور کہا تھا کہ اگر کسی کو بھی چاند نظر آئے، خواہ بنائی سے یا بغیر بنائی کے، تو وہ اس کی اطلاع مقامی عدالت کو دیں۔ سعودی عرب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہوگا اور اتوار سے تراویح کا آغاز ہو گیا۔

Published: undefined

تاہم عمان نے ملک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا ہے اور پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہوگا۔ آسٹریلیا، ملائیشیا، فلپائن اور برونائی نے بھی پہلا روزہ 12 مارچ کو ہی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined