عرب ممالک

جنگ بندی کے بعد بھی حماس کے خلاف جنگ جاری رہے گی : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو

اسرائیلی ویر اعظم نیتن یاہو نے تسلیم کیا کہ کابینہ کو سخت فیصلے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن جنگ بندی کی حمایت کرنا درست قدم تھا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اسرائیل اور حماس منگل کے روز غزہ کی پٹی میں قید درجنوں یرغمالیوں کو اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے بدلے رہا کرنے کے لیے چھ ہفتے سے جاری تباہ کن جنگ کو عارضی طور پر روکنے کے لیے ایک معاہدے کے قریب نظر آئے۔

Published: undefined

انگریزی روزنامہ ’دی ہندوستان ٹائمس‘ کے نیوز پورٹل پر شائع خبر کے مطابق جیسے ہی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ووٹنگ کے لیے اپنی کابینہ کا اجلاس بلایا، انھوں نے جنگ بندی ختم ہوتے ہی حماس کے خلاف اسرائیلی حملے دوبارہ شروع کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم جنگ جاری رکھیں گے۔ "ہم اپنے تمام اہداف حاصل کرنے تک جاری رکھیں گے۔"

Published: undefined

توقع تھی کہ اسرائیلی کابینہ ایک ایسے منصوبے پر ووٹنگ کرے گی جو حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے 240 میں سے تقریباً 50 کی رہائی کے بدلے غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو کئی دنوں تک روک دے گی۔ اسرائیل نے حماس کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے اور تمام یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔ کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح تک جاری رہا۔ حماس نے منگل کے روز پیش گوئی کی ہے کہ قطر کی ثالثی میں "آنے والے گھنٹوں" میں معاہدہ ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

نیتن یاہو نے تسلیم کیا کہ کابینہ کو سخت فیصلے کا سامنا کرنا پڑا، لیکن جنگ بندی کی حمایت کرنا درست قدم تھا۔ کچھ سخت گیر وزراء کی مخالفت کے باوجود نیتن یاہو کو اس اقدام کو منظور کرنے کے لیے کافی حمایت حاصل تھی۔

Published: undefined

نیتن یاہو نے کہا کہ تعطل کے دوران، انٹیلی جنس کوششوں کو برقرار رکھا جائے گا، جس سے فوج کو جنگ کے اگلے مراحل کی تیاری کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ غزہ اسرائیل کے لئے  خطرہ نہیں رہے گا۔

Published: undefined

یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب اسرائیلی فوجیوں نے شمالی غزہ کے ایک شہری پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی عسکریت پسندوں سے لڑائی کی اور اسپتالوں کے ارد گرد مریضوں اور پناہ گزینوں کے خاندانوں سے بھرے ہوئے تھے۔

Published: undefined

متوقع جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک معاہدے میں غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کو پانچ دن کے لیے روکنا اور اسرائیل کے زیر حراست 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے حماس کے زیر حراست 50 یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔

Published: undefined

اسرائیل کے چینل 12 ٹی وی نے کہا کہ پہلی ریلیز جمعرات یا جمعہ کو ہوگی اور کئی دنوں تک جاری رہے گی۔

Published: undefined

 واضح رہے اگر کوئی معاہدہ ہو بھی جاتا ہے تو اس کا مطلب جنگ کا خاتمہ نہیں ہو گا، جو 7 اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے سرحد پار سے جنوبی اسرائیل میں داخل ہونے کے بعد شروع ہوئی تھی  جس میں کم از کم 1200 افراد کو ہلاک کر دیا تھااور دیگر  تقریباً 240 کو اغوا کر لیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined