عرب ممالک

پیغمبر اسلام کی توہین پر مسلم ممالک کا شدید احتجاج

کویت نے کہا کہ اگرچہ وہ بی جے پی کے عہدیداروں کو معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، لیکن وہ ان بیانات کے لیے عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کویت، قطر اور ایران کے احتجاج کے ایک دن بعد اب بحرین، سعودی عرب، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور مصر کے قاہرہ کی مسجد الازہر نے بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی شدید تنقید کی ہے۔

Published: undefined

مملکت بحرین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف توہین آمیز ریمارکس پراپنی ترجمان کو معطل کرنے کے بھارتیہ جنتا پارٹی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔بحرین کی وزارت خارجہ نے تمام مذہبی عقائد، علامتوں اور شخصیات کے احترام کی اہمیت اور مذاہب اور تہذیبوں کے درمیان اعتدال، رواداری اور مکالمے کے اقدار کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔ ساتھ ہی وزارت نے مذہبی، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو فروغ دینے والے غداری اور انتہا پسندانہ خیالات کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی برادری کی مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

Published: undefined

سعودی عرب نے پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والے بی جے پی کے ترجمان کے بیانات کی مذمت کی اور 'اسلام کی علامتوں کی توہین کو مستقل طور پر مسترد کرنے پر زور دیا۔سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مذہبی شخصیات اور علامتوں کی تضحیک کرنے والی کسی بھی چیز کو مسترد کرتا ہے۔وزارت نے ترجمان کو معطل کرنے کے بی جے پی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔

Published: undefined

دریں اثناء قاہرہ کی جامع مسجد الازہر نے ہندوستان کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والے بیانات کی شدید مذمت کی ہے۔مسجد الازہر نے ایک بیان میں اس طرح کے رویے کو "حقیقی دہشت گردانہ کارروائی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی چیزیں پوری دنیا کو تباہ کن بحرانوں اور خونی جنگوں میں دھکیلنے کا کام کرتی ہیں۔ الازہر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے خطرات کو مضبوطی سے دور کرے۔

Published: undefined

الازہر نے کہاکہ شدت پسندوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے کچھ سیاست دانوں کے ذریعہ اسلام کو بدنام کرنے کا اقدام ،مذاہب کے پیروکاروں کے درمیان انتہا پسندی، نفرت اور اختلاف کو پھیلانے کی دعوت دینا ہے۔

Published: undefined

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح مبارک الحجرف نے بی جے پی کے ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام کی توہین کرنے والے بیانات کی شدید مذمت کی۔مسٹر الحجراف نے کہا کہ جی سی سی مذہب اسلام کی علامتوں کے خلاف تعصب اور تمام مذہبی شخصیات اور علامتوں کے خلاف تعصب کو مسترد کرتا ہے۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ قطر، ایران اور کویت نے اتوار کو اپنے اپنے دارالحکومتوں میں مقیم متعلقہ ہندوستانی سفیروں کو طلب کرکے پیغمبر اسلام کے بارے میں متنازع تبصرے پر احتجاج کیاتھا۔

Published: undefined

نائب صدر وینکیا نائیڈو کے دورہ کے باوجود قطر کی وزارت خارجہ نے ہندوستانی سفیر دیپک متل کو طلب کرکے بی جے پی کے ترجمان کے متعلقہ بیان پر احتجاج کیا۔ہندوستانی سفیر نے وزارت کو آگاہ کیا تھا کہ بی جے پی کے معطل کارکن کے ٹویٹس "کسی بھی طرح سے، حکومت ہند کے خیالات کی عکاسی نہیں کرتے، اور یہ چھوٹے عناصر کے خیالات ہیں۔

Published: undefined

ایرانی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیا نے ہندوستانی سفیر دھرمیندر کو طلب کرکے ہندوستان میں ایک ٹی وی پروگرام کے دوران پیغمبر اسلام کی توہین پر احتجاج کیا تھا۔

Published: undefined

کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے ہندوستانی سفیر سبی جارج کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں "ایک سرکاری احتجاجی نوٹ دیا جس میں حکمران جماعت کی ترجمان کے پیغمبر محمد، اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں 'نامناسب ریمارکس پرمملکت کویت کی واضح ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔کویت نے کہا کہ اگرچہ وہ بی جے پی کے عہدیداروں کو معطل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے، لیکن وہ ان بیانات کے لیے عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔قطر نے یہ بھی کہا کہ وہ ہندوستان کی حکمراں جماعت کے اس بیان کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں عہدیدار کی معطلی کا اعلان کیا گیا ہے، لیکن ساتھ ہی وہ ہندستانی حکومت سے عوامی طور پر معافی اور ان تبصروں کی فوری مذمت کی توقع رکھتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined