عرب ممالک

لبنیٰ ال اولایان سعودی عرب کی پہلی خاتون بینک سربراہ

سعودی عرب میں اصلاحات کا دور جاری ہے اور اس سلسلہ میں اب سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون بینک کی سربراہ بنی ہیں۔

سوشل میڈیا 
سوشل میڈیا  

خواتین کو پہلی مرتبہ گاڑی چلانے کی اجازت سے لے کر سعودی عرب میں سنیما ہال کا کھولا جانا اپنے آپ میں بتاتا ہے کہ وہاں اصلا حات کا دور جاری ہے اور اصلاحات کے اس جاری عمل میں اب ایک نیا باب اس وقت جڑ گیا جب سعودی عرب کی کاروباری خاتون لبنیٰ ال اولایان سعودی برٹش بینک اور الاول بینک کے انضمام سے بننے والے نئے بینک کی سربراہ بن گئی ہیں۔ واضح رہے یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ سعودی عرب میں کوئی خاتون کسی بینک کی سربراہ ہوں گی۔

فی الحال ایک خاندانی تنظیم کی سربراہ اولایان کو سعودی عرب کی فنانس انڈسٹری میں خواتین کی آمد کا آغاز سمجھا جارہا ہے۔ امریکہ میں تعلیم حاصل کرنے والی اولایان رواں برس فوربز میگزین کی مشرق وسطیٰ کی سب سے متاثر کن شخصیات کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہی ہیں۔

Published: 06 Oct 2018, 7:59 AM IST

سعودی عرب برٹش بینک کی الاول بینک سے انضمام کے بعد بننے والا یہ نیا بینک ملک میں تیسرے بڑے بینک کی جگہ لے لے گا۔ اس بینک کا مجموعی کیپیٹل 17.2 ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں خواتین کو اختیار دینے کا سہرا ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو جاتا ہے جنھوں نے گذشتہ برس ملک میں وژن 2030 نامی منصوبہ تیار کیا تھا جس کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کے ساتھ ساتھ خواتین کی ڈرائیونگ پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا تھا۔

Published: 06 Oct 2018, 7:59 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 06 Oct 2018, 7:59 AM IST