فائل تصویر آئی اے این ایس
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے ہونے والی تباہی اور ملبے کے ڈھیروں کے درمیان ہزاروں کی تعداد میں بے گھر فلسطینی مسلسل تیسرے روز اپنے علاقوں کو لوٹ رہے ہیں۔ یہ وہی علاقے ہیں جو دو سال تک جاری رہنے والی اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں شدید نقصان کا شکار ہوئے۔
Published: undefined
فلسطینی خبر رساں ایجنسی "وفا" کے مطابق اتوار کے روز ہزاروں لوگ شاہراہ الرشید اور شاہراہ صلاح الدین کے ساتھ کم از کم سات کلومیٹر کا فاصلہ پیدل طے کر رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر کے پاس اب گھر باقی نہیں رہے جن میں وہ واپس جا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق شاہراہ الرشید شمالی غزہ سے جنوبی علاقے تک پھیلا ہوئی ہے۔ یہی وہ شاہراہ ہے جہاں "نسل کشی کی جنگ" کے دوران اسرائیلی افواج نے ان درجنوں فلسطینیوں پر حملے کیے جو شمال سے جنوب کی جانب نقل مکانی کر رہے تھے۔
Published: undefined
دوسری جانب امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 29 ستمبر کو 20 نکات پر مشتمل ایک امن منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ اسی تناظر میں اتوار کو مصر کے شہر شرم الشیخ میں مصری–امریکی سربراہی اجلاس کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں، جہاں آج عالمی قیادت کی موجودگی میں غزہ جنگ کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔
Published: undefined
مصری ایوانِ صدر نے اعلان کیا ہے کہ "شرم الشیخ امن کانفرنس" آج صدر عبدالفتاح السیسی اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہو گی، جس میں 20 سے زائد ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
Published: undefined
امریکی صدر ٹرمپ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ پیر یعنی آج مصر میں "متعدد عالمی رہنماؤں" سے ملاقات کریں گے تاکہ غزہ کے مستقبل پر بات چیت کی جا سکے۔ یہ ملاقات ان کے اسرائیل کے دورے اور کنیسٹ سے خطاب کے بعد ہو گی۔
Published: undefined
یہ سربراہی اجلاس دراصل اسرائیل اور حماس کے درمیان مصری، قطری اور امریکی ثالثی سے طے پانے والے اس معاہدے کے نفاذ کا پیش خیمہ ہے، جس میں قیدیوں کا تبادلہ، جنگ بندی اور جنگ سے متاثرہ غزہ کی تعمیر نو شامل ہے۔
Published: undefined
دو سال تک جاری رہنے والی تباہ کن جنگ میں تقریباً 70 ہزار فلسطینی جاں بحق ہوئے، جبکہ علاقے کی بیشتر بنیادی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ٹرمپ کے پیش کردہ امن منصوبے کے مطابق پیر کو جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی عمل میں آئے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined