
فائل تصویر آئی اے این ایس
اسرائیلی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد پر ایک "آپریشنل" ٹریفک حادثے میں 12 فوجی زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت خراب ہے اور دیگر 10 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
Published: undefined
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں وضاحت کی کہ یہ حادثہ دو فوجی ہمویوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ حادثے میں کسی جھڑپ یا سکیورٹی کے پس منظر کی نشاندہی نہیں کی گئی۔
Published: undefined
بیان میں مزید کہا گیا کہ زخمی فوجیوں کو علاج کے لیے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا اور ان کے اہل خانہ کو پیش رفت سے آگاہ کر دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ (بشکریہ نیوز پورٹل ’العربیہ ڈاٹ نیٹ، اردو‘)
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined