عرب ممالک

شام میں اسرائیل کے مبیّنہ فضائی حملے، 16 افراد ہلاک

فضائی حملوں کا اسرائیل ہی ممکنہ طور پر ذمہ دار ہے اور اگر اس کی تصدیق ہوجاتی ہے تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کا شام میں یہ دوسرا اور اس ہفتے میں تیسرا حملہ ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

متحدہ عرب امارات اسرائیل کے ساتھ دوستی کے ہاتھ بڑھا رہا ہے ، سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود اسرائیل سمیت تمام ممالک کی پروازوں کے لئے کھول دی ہیں لیکن خلیج میں قیام امن کےلئےحالات ابھی بھی سازگار نظر نہیں آ رہے۔ شام کے مشرقی صوبہ دیرالزور میں جمعرات کو فضائی حملوں میں ایران نواز ملیشیا کے 16 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق کی غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق یہ فضائی حملے اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے کیے ہیں۔

Published: undefined

ان حملوں سے چند گھنٹے قبل ہی شامی حکومت نے وسطی صوبہ حمص میں ایک فوجی اڈے پر اسرائیل کے میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔

Published: undefined

رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ مشرقی شہر المیادین کے نواح میں قلعہ الرحبہ میں فضائی بمباری میں ایران نواز عراقی ملیشیا حزب اللہ کے سات جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔عراق کی سرحد کے نزدیک واقع شام کے ایک اور مشرقی شہرالبوکمال میں نو جنگجو فضائی بمباری میں مارے گئے ہیں۔

Published: undefined

ان کا کہنا ہے کہ ان فضائی حملوں کا اسرائیل ہی ممکنہ طور پر ذمہ دار ہے اور اگر اس کی تصدیق ہوجاتی ہے تو گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیل کا شام میں یہ دوسرا اور اس ہفتے میں تیسرا حملہ ہوگا۔

Published: undefined

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے قبل ازیں یہ اطلاع دی تھی کہ بدھ کی شب اسرائیل کے ایک لڑاکا طیارے نے وسطی صوبہ حمص میں واقع التیفور کے فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا لیکن شام کے فضائی دفاعی نظام نے ان میں سے بیشتر میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا تھا اور وہاں گرنے والے میزائلوں سے صرف مادی نقصان ہوا تھا۔

Published: undefined

گذشتہ سوموار کو اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک شہری ، تین شامی فوجی اور اسد نواز ملیشیا کے سات جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔رصدگاہ نے بتایا تھا کہ دارالحکومت دمشق کے جنوب میں واقع صوبہ درعا میں ان حملوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور ایران نواز ملیشیا کے زیراستعمال تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اسرائیل نے 2011ء میں شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد سے سیکڑوں فضائی اور میزائل حملے کیے ہیں اور ان حملوں میں ایرانی فوجیوں ، حزب اللہ سمیت ایران نواز شیعہ ملیشیاؤں اور صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

اسرائیلی فوج نے شاذ ہی ان انفرادی حملوں کی تصدیق کی ہے۔ البتہ اس نے تین اگست کو اس امر کی تصدیق کی تھی کہ اس نے شام کے جنوب میں لڑاکا جیٹ ، ہیلی کاپٹروں اور دوسرے طیاروں سے فضائی حملوں میں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined