عرب ممالک

گیارہ دن کی خونریز جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس میں جنگ بندی کا اعلان

اسرائیل اور فلسطین کے مابین دو ہفتہ تک جنگ جاری رہی جس میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 232 افراد شہید ہوئِے جن میں 65 بچے اور 100 خواتین بھی شامل ہیں ۔

علامتی تصویر آئی اے این ایس
علامتی تصویر آئی اے این ایس 

گیارہ دن کی خونریز جنگ کے بعد اسرائیل اور حماس جنگ بندی پر رضامند ہو گئے ہیں ۔ اس خونریز تشدد میں فلسطینیوں کا زبردست جانی اور مالی نقصان ہو ا ہے جس میں دو سو سے زیادہ فلسطینی شہید ہو گئے ۔ شہید ہونے والے ان فلسطینیوں میں ایک تہائی تعداد معصوم بچوں کی ہے۔ اسرائیل کے فضائی حملوں میں غزہ کی کئی کثیر منزلہ عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں ۔

Published: 21 May 2021, 6:11 AM IST

واضح رہےحماس کی جانب سے یہ اعلان ہوا تھا کہ وہ جمعرات کی شب کو مقامی وقت کے مطابق دو بجےسےجنگ بندی کر دے گا جبکہ اسرائیل کی جانب سے وقت کا کوئی اعلان نہیں ہوا ہے لیکن دونوں کی جانب سے جنگ بندی ہو گئی ہے۔

Published: 21 May 2021, 6:11 AM IST

اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل اور فلسطین کے مابین دو ہفتہ تک یہ جنگ جاری رہی جس میں غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 232 افراد شہید ہوئِے جن میں 65 بچے اور 100 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ حماس کے راکٹ حملوں سے اسرائیل میں 12 افراد مارے گئے۔اس جنگ کی وجہ ماہ رمضان میں مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس کا فلسطینیوں پر سیکیورٹی کے نام پر تشدد ، شیخ جراح میں عدالت کے ذریعہ درجنوں لوگوں کو بےدخل کرنے کا حکم اور یروشیلم مارچ کی تیاری رہی ۔

Published: 21 May 2021, 6:11 AM IST

امریکی صدر جو بائیڈن نے جنگ بندی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔واضح رہےجو بائیڈن نے اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو اپنی دفاع کا پورا حق ہے۔ادھر خبروں کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا ہےکہ ’’ ہم فلسطینی حکام کے ساتھ مکمل شراکت داری میں کام کریں گے لیکن حماس کے ساتھ نہیں بلکہ اس اتھارٹی کے ساتھ جو حماس کو گولہ بارود اکٹھا کرنے کی اجازت نہ دے۔‘‘واضح رہے اس جنگ بندی میں مصر کی حکومت کااہم کردار بتایا جا رہا ہے۔

Published: 21 May 2021, 6:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 21 May 2021, 6:11 AM IST