عرب ممالک

عراق: بصرہ میں کشیدگی، ایرانی قونصل خانہ نذرآتش، کرفیو نافذ

بصرہ میں روں موسم گرما کے دوران ماحول کشیدہ رہے تاہم رواں ہفتے ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بغداد: بدعنوانی ،مہنگائی اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ سے نالاں لوگوں پر احتجاج کے دوران فوج کی فائرنگ سے اموات کے بعد بصرہ میں کشیدگی برقرار ہے۔مشتعل لوگوں کو فوج اور مقامی پولس سنبھالنے کی کوشش کررہی ہیں،لیکن تادم تحریر حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔

عراقی شہر بصرہ میں کئی دن سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے بعد کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ مظاہرین نے ایرانی قونصل خانہ نذرآتش کر دیا ہے۔

مظاہرین ملک میں بدعنوانی اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔ بصرہ میں روں موسم گرما کے دوران ماحول کشیدہ رہے تاہم رواں ہفتے ہونے والے پرتشدد احتجاجی مظاہروں میں کم از کم 7 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Published: undefined

بصرہ میں شیعہ مسلمان اکثریت میں ہیں اور یہاں پر عراقی تیل کے 70 فیصد ذخائر پائے جاتے ہیں تاہم شہریوں کو شکوہ ہے کہ مرکزی حکومت دہائیوں سے انہیں نظر انداز کر رہی ہے۔

Published: undefined

بی بی سی کے مطابق عراق کے بااثر شیعہ عالم آیت اللہ علی سیستانی نے بھی صورتحال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نئی انتظامیہ تشکیل دی جائے جو ماضی کی انتظامیہ سے مختلف ہو۔

عراق میں انتخابات میں کسی جماعت کو پوری اکثریت حاصل نہ ہونے کی وجہ سے حکومت سازی کی کوششیں جاری ہیں۔

جمعہ کو بصرہ میں مشتعل مظاہرین نے متعدد سرکاری عمارتوں پر حملے کئے اور شہر میں واقع ایرانی قونصل خانے کو آگ لگا دی۔ حکام نے شہر میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ عراقی پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہفتہ کو منعقد ہو رہا ہے۔

شہر میں کرفیو کے نفاذ اور ہنگامی امدادی پیکج کے اعلان کے باوجود احتجاج جاری ہے اور مظاہرین نے قریبی بندرگاہ کو زبردستی بند کرا دیا ہے۔

بصرہ میں شہریوں نے جولائی میں بجلی اور پانی کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined